ممبئی: معروف اداکارہ بپاشا بسو بالی ووڈ میں کم بیک کرنے جا رہی ہیں، بپاشا بسو طویل عرصہ سے بالی ووڈ سے دور ہیں، انہوں نے آخری بار 2015 میں فلم ’الون‘ میں کام کیا تھا سال 2016 میں کرن سنگھ گروور کے ساتھ شادی کے بعد بپاشا نے خود کو فلموں سے دور کر لیا، بپاشا بسو اس سال بالی ووڈ میں واپسی کرنے جا رہی ہیں۔بپاشا بسو نے بتایا کہ کورونا وبا کی وجہ سے بہت سی چیزوں کو روک دیا گیا تھا۔ بپاشا نے کہا کہ وہ چاہتی تھیں کہ کورونا کے دور میں اپنے پورے خاندان کے بارے میں بہت محتاط رہیں۔ بپاشا بسو نے کہا کہ کورونا وائرس نے سب کو گھر میں رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس وقت سب کچھ اتنا غیر متوقع تھا، جس کا تجربہ ہم میں سے کسی نے نہیں کیا تھا۔ بپاشا بسو نے کہا کہ وہ بہت زیادہ کام کرنے کے بارے میں نہیں سوچتی ہیں۔ تاہم اب انہوں نے پروجیکٹس میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔










