لکڑی کی نیلامی کیلئے ماہانہ ہدف مقرر کریں ۔ جاوید رانا

لکڑی کی نیلامی کیلئے ماہانہ ہدف مقرر کریں ۔ جاوید رانا

ایف ڈِی سی کو ہدایت دِی کہ وہ ویژن ڈاکیومنٹ تیار کریں اور فروخت او رکارکردگی کو بڑھانے کیلئے مربوط پالیسی بنائیں

سری نگر// وزیر برائے جنگلات و ماحولیات جاوید احمد رانا نے آج فارسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایف ڈِی سی) لمیٹڈ اور متعلقہ اِداروں کو ہدایت دی کہ وہ لکڑی کی مارکنگ، نکالنے، ٹرانسپورٹیشن اور نیلامی کے لئے واضح اور مقررہ مدت والے ماہانہ اہداف کا نظام وضع کریں۔اُنہوں نے ان باتوں کا اِظہار سول سیکرٹریٹ میں ایف ڈی سی لمیٹڈ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات شیتل نندا اور منیجنگ ڈائریکٹر فارسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ ڈاکٹر کے آنند نے شرکت کی جبکہ پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس سرویش رائے نے بذریعہ ویڈیا اکانفرنسنگ میٹنگ میںحصہ لیا۔جاوید رانا نے پوری سپلائی چین کو منظم کرنے اور عام لوگوں کومناسب نرخوں پر معیاری لکڑی کی بروقت دستیابی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور موجودہ سال کی لکڑی کی کٹائی اور نکاسی کا کام برفباری شروع ہونے سے قبل مکمل کرنے پر زور دِیا۔اُنہوں نے کہا، ’’ہمیں اپنے اہداف پورے کرنے اور برفباری شروع ہونے سے پہلے اس سال کی دستیاب لکڑی کی کٹائی مکمل کرنے کا طریقہ تلاش کرنا ہوگا۔مارکنگ اور کٹائی سے لے کر ٹرانسپورٹیشن ااو رنیلامی تک کسی بھی مرحلے پرکوئی غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔‘‘وزیر موصوف نے لکڑی کے کام کے تمام مراحل کے لئے ماہانہ، قابلِ پیمائش اہداف مقرر کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اَفسران کو ہدایت دی کہ ان اہداف کے حصول کی کڑی نگرانی کریں۔اُنہوں نے ٹینڈرنگ کے عمل کو تیز کرنے اور طریقہ کارمیں حائل رُکاوٹوں کو دور کرنے کا بھی زور دیاجو بروقت کٹائی اور سپلائی پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔اُنہوں نے کہا، ’’ٹینڈرنگ کا عمل منظم کرنے اور ماہانہ اہداف مقرر کر کے ان کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔ لکڑی کی مارکنگ میںکوئی سستی نہیں ہونی چاہیے کیو ںکہ اس مرحلے پر کسی بھی تاخیر کا اثر بالآخر کٹائی، ٹرانسپورٹیشن اور مارکیٹ میں اس کی دستیابی پر اثر پڑتا ہے۔‘‘جاوید رانانے متعلقہ حکام کو مزیدہدایت دی کہ لکڑی کی مناسب گریڈنگ اور معیار کے جائزے کو یقینی بنائیں تاکہ صارفین کو مناسب اور شفاف نرخوں پر اچھی کوالٹی کی لکڑی مل سکے۔اُنہوں نے کہا، ’’ہمارا مقصدلوگوں کو مناسب نرخوں پر اچھی کوالٹی کی لکڑی افراہم کرنا ہونا چاہیے۔ مناسب درجہ بندی ، شفاف نیلامی او رسپلائی کا مؤثر نظام اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ اس کا فائدہ عام لوگوں تک پہنچے۔‘‘وزیر موصوف نے متعلقہ فارسٹ کارپوریشن کے کام کاج کا جامع جائزہ لینے کا بھی زور دیا جس میں اس کی ماہانہ کارکردگی، فروخت، آمدنی کے حصول اور آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات شامل ہیں۔ اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اگلے دو سے تین برسوں کے لئے ایک تفصیلی’ویڑن دستاویز تیار کریں جس میں لکڑی کی فروخت، آمدنی میں اضافے، آپریشنل اِصلاحات اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے اہداف واضح طور پر بیان کئے گئے ہوں۔اُنہوں نے اَفسران کو ایک مرکوز پالیسی تیار کرنے کی بھی ہدایت دی جس کا مقصد لکڑی کی فروخت میں اضافہ، مارکیٹ سے روابط کو مضبوط بنانا اور لکڑی کے سپلائی چین کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانا ہوتاکہ جنگلاتی وسائل کا دیرپا انتظام ہو اور لوگوں کی جائز ضروریات کو مناسب طریقے سے پورا کیا جائے۔جاویدرانا نے جموں و کشمیر بھر میں نیلام ڈیپوئوں اور سینٹرل ٹمبر سیل ڈیپوئوں (سی ٹی ایس ڈِی) کی تفصیلی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور ان کے مناسب اور مؤثر کام کاج کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ اُنہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ آپریشنل رُکاوٹوں کو دور کریں اور خدمت کی فراہمی کو مضبوط بنائیں تاکہ لوگوںکولکڑی بروقت دستیاب ہوسکے اور انہیں غیر ضروری مشکلات یا شکایت کا کوئی موقع نہ ملے۔