وزیر اعلیٰ نے کشمیر میراتھن کی تیاریوں کا جائیزہ لیا

وزیر اعلیٰ نے کشمیر میراتھن کی تیاریوں کا جائیزہ لیا

انعامی رقم اور میراتھن کا دلکش مقام وسیع تر شرکت کا باعث بنے گا ۔ عمر عبداللہ

سرینگر//وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے کشمیر میراتھن کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریوں کا جائیزہ لیا اور پورے ہندوستان اور بیرونِ ملک سے رنرز کو متوجہ کرنے اور اسے ایک بڑی عالمی کھیلوں کی کشش بنانے کیلئے مضبوط قومی اور بین الاقوامی شرکت کی اپیل کی ۔ 25 اکتوبر کو ہونے والے میراتھن کے انتظامات کا جائیزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ ایونٹ کی تشہیر کو تیز کریں جس میں معروف رننگ اور فٹنس انفلوئنسرز کے ذریعے بھی شامل ہو ۔ انہوں نے ایونٹ سے پہلے مشہور رنرز اور فٹنس انفلوئنسرز کو کشمیر دعوت دینے کی بات کی تا کہ میراتھن میں زیادہ دلچسپی پیدا ہو اور اس کی وسیع تر نمائش ہو ۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایونٹ کے بڑے انعامی پٹارے کو استعمال کرتے ہوئے جموں و کشمیر سے باہر کے مسابقتی رنرز کو راغب کیا جائے ۔ کشمیر میراتھن 2026 کا کُل انعامی پٹارہ 3.17 کروڑ روپے ہے جس میں فُل میراتھن کیلئے 2.11 کروڑ روپے اور ہاف میراتھن کیلئے 1.06 کروڑ روپے شامل ہیں ۔ مقامی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور پہچان کیلئے ایک مخصوص جے اینڈ کے لوکل کیٹگری بھی متعارف کرائی گئی ہے جس میں اضافی انعامی رقم 25 لاکھ روپے ہے ۔ مسابقتی رنرز سے آگے شرکت کو بڑھانے کیلئے وزیر اعلیٰ نے ایک ان ٹائمڈ 5K فن رن متعارف کرانے کی بات کی تا کہ خاندانوں ، نوجوانوں اور شوقیہ رنرز کو بھی اس ایونٹ میں حصہ لینے کا موقع ملے ۔ انہوں نے کشمیر میراتھن کے اگلے ایڈیشن میں رنرز کی ورچوئل شرکت بھی تجویز کی تا کہ ملک کے مختلف حصوں اور دنیا بھر سے رنرز دور سے شرکت کر سکیں اور کشمیر میراتھن کے تجربے کا حصہ بن سکیں میراتھن کے انتظامات کا جائیزہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ فُل اور ہاف میراتھن کورسز کے ساتھ بین الاقوامی معیار کے روٹ مینجمنٹ اور واضح فاصلے کی نشاندہی کو یقینی بنائیں ۔ ۔ انہوں نے راستوں کے ساتھ کلو میٹر وار مارکرز اور آخری کلو میٹر کے دوران 100 میٹر مارکرز لگانے کی ہدایت دی تا کہ رنرز کی مدد کی جا سکے اور پیشہ وارانہ طور پر منظم میراتھن کا تجربہ یقینی بنایا جا سکے ۔
کشمیر میراتھن کا تیسرا ایڈیشن جو 25 اکتوبر کو شیڈول ہے ، جموں و کشمیر ، ملک کے مختلف حصوں اور بین الاقوامی مقامات سے پہلے ہی 1400 سے زیادہ رجسٹریشن حاصل کر چکا ہے ۔ یہ ایونٹ ایسوسی ایشن آف انٹر نیشنل میراتھنز اینڈ ڈسٹنس ریسز ( AIMS ) کے بین الاقوامی کلینڈر پر تسلیم شدہ ہے ۔ ایک تین روزہ میراتھن ایکسپو ریس سے قبل 22 سے 24 اکتوبر تک سپورٹس کونسل واقع پولو ویو گراؤنڈ میں منعقد ہو گا ۔ بِب کی تقسیم اور فٹنس سے متعلق سرگرمیوں کے علاوہ یہ ایکسپو جموں و کشمیر کے ہنر مند دستکاری ، ہینڈ لوم ، باغبانی اور ثقافتی ورثے کو پیش کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا ۔ وزیر اعلیٰ نے تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایت دی کہ وہ ٹریفک منیجمنٹ ، راستے کی حفاظت ، طبی امداد ، عوامی سہولیات ، بجلی ، پانی کی فراہمی اور دیگر لاجسٹک ضروریات کیلئے ہموار انتظامات یقینی بنانے کیلئے قریبی ہم آہنگی سے کام کریں ۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے مشیر مسٹر ناصر اسلم وانی ، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی ڈی ڈی ، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی ، ایڈیشنل؛ چیف سیکرٹری ٹورازم ، انتظامی سیکرٹریز ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ، آئی جی پی کشمیر ، ڈائریکٹر انفارمیشن ، کمشنر ایس ایم سی ، منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جے اینڈ کے بینک ، ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔ کشمیر میراتھن 2026 کیلئے آن لائن رجسٹریشن کھلی ہوئی ہے اور شرکاء آفیشل میراتھن پورٹل کے ذریعے رجسٹر کر سکتے ہیں ۔