بھوبنیشور/ ایجنسیز // پناما کے پرچم والا ایک کارگو بحری جہاز ساحل اوڈیشہ سے 240 میل کے فاصلے پر غرقاب ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بات بتائی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ بحری جہاز ایم وی اوشین ۔ ونر اوڈیشہ میں پرادیپ کے ساحل سے روانہ ہوا تھا ۔ شپ ٹریکنگ پلیٹ فارم نے یہ اطلاع دی ۔یہ جہاز پرادیپ کے ساحل سے روانہ ہواکر سنگاپور جارہا تھا ۔ جہاز پر عملہ کے 24 ارکان سوار تھے ۔ اس میں معدنی کچدھات کو اوڈیشہ سے منتقل کیا جا رہا تھا ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ انڈیان کوسٹ گارڈ اور ہندوستانی بحریہ کی جاانب سے اس واقعہ کے بعد بچاؤ کاموں کا آغام کردیا گیا ہے ۔ ایک سینئر آئی پی ایس عہدیدار نے بتایا کہ ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ عملہ کے کتنے ارکان کو بچایا جاسکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ پر سوار بیشتر ارکان عملہ چینی باشندے تھے ۔ کہا گیا ہے کہ عملہ کے ارکان میں ایک بنگلہ دیشی شہری کی موجودگی کی بھی اطلاع ہے ۔ عہدیدار نے کہا کہ یہ جہاز ساحل اوڈیشہ سے جمعہ کو روانہ ہوا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ بحری حدود میں دوسرے جہازوں کو اس واقعہ کے تعلق سے مطلع کردیا گیا ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ بھی راحت و بچاؤ کاموں میں ممکنہ حد تک مدد کریں۔اس بحری جہاز کے ڈوبنے کی وجوہات اور حالات کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ بحریہ حکام کی جانب سے ابھی تک یہ بھی توثیق نہیں ہوسکی ہے کہ تاحال کتنے افراد کو بچایا جاسکا ہے ‘ کتنے لاپتہ ہیں یا کتنی اموات ہوئی ہیں۔ ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عملہ کے کچھ ارکان سمجھا جاتا ہے کہ جہاز سے کود گئے تھے اور انہوں نے لائیف جیکٹس کا استعمال کرلیا ہے یا پھر وہ لائیف بوٹس میں پناہ لئے ہوئے ہیں اور امداد کے منتظر ہیں۔ جہاز کے ڈوبنے کے مقام تک پہونچنے اور امدادی کاموں کیلئے سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں۔ مختلف محکمہ جات سے آپسی تال میل کے ذریعہ بچاؤ کاموں کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور مختلف امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔










