گرج چمک اور تیز ہوائوں کا امکان

گرج چمک اور تیز ہوائوں کا امکان

محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری جاری

سرینگر// یو این ایس / محکمہ موسمیات سری نگر نے جموں و کشمیر میں اگلے 10 روز کے دوران موسم میں تبدیلی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کئی علاقوں میں ہلکی بارش، بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری، گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اکتوبر کو موسم عمومی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم رات گئے بعض مقامات پر مختصر وقت کے لیے ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔10 اکتوبر کو آسمان عام طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران کئی مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کو موسم عمومی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم 13 اور 14 اکتوبر کو ایک بار پھر آسمان ابر آلود رہ سکتا ہے۔ ان دونوں دنوں کے دوران کئی مقامات پر ہلکی بارش، بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری، گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔15 اکتوبر کو موسم عمومی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم بعض مقامات پر مختصر وقت کے لیے ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے بعد 16 سے 18 اکتوبر تک موسم زیادہ تر خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے 10 اکتوبر اور 13 سے 14 اکتوبر کے دوران گرج چمک اور تیز ہواو ¿ں کے امکان کے پیش نظر احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سیب اور دھان کی فصل کی کٹائی کا کام جاری رکھیں اور کٹی ہوئی فصل کو محفوظ مقامات پر ذخیرہ کرنے کے مناسب انتظامات کریں۔