جموں//ایک وفد جس میں مسٹر پون کمار شاستری صدر جموں یاتری بھون ٹرسٹ جموں /ہریدوار ، مسٹر راج کمار گپتا صدر جموں کشمیر گو رکشا سمیتی ، مسٹر انیل گپتا سینئر نائب صدر جموں چیمبر آف کامرس اور مسٹر رمن گپتا سماجی کارکن شامل تھے ، نے آج لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ وفد کے اراکین نے جموں اور اتراکھنڈ کے درمیان براہ راست ریلوے رابطے کو مضبوط بنانے کی مانگ اور خطے میں مذہبی سیاحت کے فروغ سے متعلق دیگر اہم معاملات پیش کئے ۔










