وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے شیخ احسان پردیسی کی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت پرسی کی

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے شیخ احسان پردیسی کی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت پرسی کی

سری نگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے رُکن قانون ساز اسمبلی لال چوک شیخ احسان احمد (پردیسی) کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے والد غلام قادر پردیسی جوقانون ساز کونسل کے سابق رُکن تھے، کے اِنتقال پر اِظہارِ تعزیت کی۔ممبر قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کر سکیں۔وزیراعلیٰ نے مرحوم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عوامی زندگی میں ان کی مخلصانہ خدمات اور گراں قدر کردار کو یاد کیا۔ اُنہوں نے مرحوم کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی۔ اُنہوں سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہا ر کرتے ہوئے اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبر کے لئے بھی دعا کی۔