soniya gandhi

لوک سبھا انتخابات 2024کے نتائج ایگزٹ پول کے برعکس ہوں گے

انتخابات کے حتمی نتائج کا انتظار کریںاور دیکھتے ہیں کس کی جیت ہوگی اور کسی کی ہار ہوگی / سونیا گاندھی

سرینگر // لوک سبھا انتخابات 2024کے نتائج ایگزٹ پول کے برعکس ہوں گے کا دعویٰ کرتے ہوئے کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ انتخابات کے حتمی نتائج کا انتظار کریںاور دیکھتے ہیں کس کی جیت ہوگی اور کسی کی ہار ہوگی ۔ سی این آئی کے مطابق کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے حوالے سے جاری ہونے والے ایگزٹ پول پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے حتمی نتائج کا انتظار کریں۔انہوں نے کہا’’ نتائج ایگزٹ پول کے برعکس ہوں گے‘‘۔ووٹنگ کا آخری مرحلہ یکم جون کو ہوا۔ اسی دن ووٹنگ ختم ہونے کے چند منٹ بعد ایگزٹ پولس کا انکشاف ہوا۔ جس میں بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بناتی نظر آرہی ہے۔ اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ ہمیں نتائج کا انتظار کرنا چاہیے۔ ہمیں پوری امید ہے کہ نتائج ایگزٹ پولز کے برعکس ہوں گے۔سونیا گاندھی نے تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی ایم کروناندھی کو ان کی 101 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ دہلی میں ڈی ایم کے دفتر میں منعقدہ خراج تحسین میٹنگ کے بعد سونیا گاندھی نے میڈیا سے بات کی جس کے دوران انہوں نے ایگزٹ پول کے بارے میں کہا کہ نتائج ہمارے حق میں ہوں گے۔ایگزٹ پول کے بارے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا تھا کہ یہ ایگزٹ پول نریندر مودی کا خیالی پول ہے۔ اس کے ساتھ راہل نے کہا کہ سدھو موسی والا کا گانا نہیں سنا یعنی انڈیا الائنس کو 295 سیٹیں ملنے والی ہیں۔ وہیں ایگزٹ پول کو لے کر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا تھا کہ ایگزٹ پول کا فیصلہ ای وی ایم کی بنیاد پر نہیں بلکہ ڈی ایم کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔