انڈیگو کی سعودی عرب کیلئے پروازوں کی معطلی میں توسیع

انڈیگو کی سعودی عرب کیلئے پروازوں کی معطلی میں توسیع

نئی دہلی/یو این آئی// ملک کی اہم فضائی کمپنی انڈیگو نے سعودی عرب میں سکیورٹی سے متعلق جاری خدشات کے درمیان وہاں جانے اور وہاں سے آنے والی پروازوں کی معطلی میں توسیع کا اعلان کیا ہے ۔ ایئرلائن نے جمعہ کو بتایا کہ ریاض سے آنے اور جانے والی پروازیں 31 اکتوبر تک منسوخ رہیں گی۔ اس نے جدہ، دمام اور مدینہ کے لیے پروازیں بھی 27 اکتوبر تک منسوخ رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ انڈیگو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ہمارے صارفین اور عملے کے ارکان کی حفاظت اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ہم سعودی عرب کی صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور حالات کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ایئرلائن نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہوائی اڈوں کے لیے روانہ ہونے سے پہلے انڈیگو کی ویب سائٹ پر اپنی پرواز کی صورتِ حال ضرور چیک کرلیں۔ اس سے قبل انڈیگو نے ریاض، جدہ، دمام اور مدینہ کے لیے اپنی تمام پروازیں 24 اکتوبر تک معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا۔