رتیش دیشمکھ کی اہل خانہ سمیت اجمیر درگاہ میں حاضری

رتیش دیشمکھ کی اہل خانہ سمیت اجمیر درگاہ میں حاضری

اجمیر/یو این آئی// مشہور فلمی اداکار رتیش دیشمکھ نے جمعہ کے روز راجستھان کے اجمیر میں واقع صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی کے دربار میں اہل خانہ سمیت حاضری دی۔ اداکار دیشمکھ نے اپنی اہلیہ، اداکارہ جینیلیا دیشمکھ اور بچوں کے ساتھ غریب نواز کے مزار پر مخمل کی چادر اور عقیدت کے پھول پیش کیے ۔ دونوں نے خواجہ کی چوکھٹ پر امن، چین، خوشحالی کی کامنا کے ساتھ ساتھ اپنے آنے والے فلمی پروجیکٹس کے لیے بھی دعائیں کیں۔ درگاہ میں دستار بندی کے بعد انہیں تبرک پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں نے اپنے مداحوں کا خیرمقدم بھی کیا۔ سخت سکیورٹی میں درگاہ شریف پہنچنے والے رتیش اور جینیلیا کے ساتھ سیلفیاں لینے کے لیے مداحوں کا زبردست ہجوم دیکھا گیا۔