سرینگر// یو این ایس / سرینگر کے کرن نگر علاقے میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں لاکھوں روپے مالیت کی املاک اور سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔حکام کے مطابق، آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ شب کرن نگر میں ایک فرنیشرنگ فرم کے گودام اور سیل آو ¿ٹ لیٹ میں پیش آیا۔ آگ نے چند ہی منٹوں میں وہاں ذخیرہ کیا گیا سامان اپنی لپیٹ میں لے لیا، جبکہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔حکام نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پالیا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں آگ کو متصل نجی اسپتال تک پھیلنے سے روک لیا گیا۔حکام کے مطابق، پولیس، مقامی لوگوں اور دیگر متعلقہ اداروں کی بروقت کارروائی کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج مریضوں کو بحفاظت باہر نکالنے میں مدد ملی۔آگ لگنے کی وجوہات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصان کی صحیح تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔ایک اور واقعے میں گزشتہ شب سرینگر کے پولیس کنٹرول روم میں کھڑے دو ٹرک بھی آتشزدگی کے باعث نقصان سے دوچار ہوئے۔حکام کے مطابق، اس واقعے میں دونوں ٹرکوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم، آگ لگنے کی وجوہات اور نقصان کی تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔










