tarun chaugh

جموں وکشمیرمیں تباہی کیلئے مفتی و عبداللہ خاندان اور کانگریس ذمہ دار

بھاجپانے یہاں کے لوگوں کو ایک نیا وژن اور اُمید دی :ترون چگ

سری نگر//مرکزمیں برسراقتدار جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری ترون چگ نے بھارت جوڑئو یاترا کوہدف تنقیدبناتے ہوئے ہفتہ کوکہاکہ راہول گاندھی جموں وکشمیرمیں تفرقہ انگیز ایجنڈا پھیلارہے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق ایک بیان میں بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری ترون چْگ نے کہا کہ راہول گاندھی،وزیراعظم مودی حکومت کے ترقیاتی کاموں سے ناراض ہیں اور آئی ایس آئی کی زبان بولنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ وقت ہے کہ راہول گاندھی کو یہ احساس ہو کہ جموں و کشمیر دہشت گردی سے سیاحت کی طرف بڑھ گیا ہے۔ لوگ ایک نئی زندگی جینا چاہتے ہیں۔بھاجپاکے سینئرلیڈر ترون چْگ کامزید کہناہے کہ مفتی اور عبداللہ خاندانوں کیساتھ کانگریس نے جموں و کشمیر میں کافی تباہی مچائی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ان سب نے جموں و کشمیر کو دہشت گردی کا دارالحکومت بنا دیا۔ ترون چگ نے کہا کہ بی جے پی نے لوگوں کو ایک نیا وژن اور امید دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے ترقی اور خوشحالی کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ایجنڈے کے حق میں اپنا مینڈیٹ دیا ہے۔ترون چْگ نے مزید کہا کہ راہول گاندھی کو اسے سمجھنا چاہیے۔