جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی کاخزاں سیشن۔2026

جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی کاخزاں سیشن۔2026

جموںوکشمیر اسمبلی نے سابق وزرأ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

سری نگر//جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خزاں سیشن شروع ہواجس میںگزشتہ سیشن کے بعد اِنتقال کر گئے سابق وزرأکو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔سپیکر عبدالرحیم راتھر نے تعزیتی کلمات کے دوران سابق وزرأ ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال، دھرم پال اور غلام حسن خان کی خدمات کو یاد کیا۔سپیکر موصوف نے کہا کہ مرحوم قائدین جموں و کشمیر کی سماجی اور اِقتصادی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہے اور لوگوںکی ترقی وبہبود کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ ایوان نے مرحوم رہنماؤں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اِختیار کی اور دلی تعزیت کا اِظہار کیا۔عبدالرحیم راتھر نے اراکین اسمبلی پر زور دیا کہ وہ سیشن کے دوران دستیاب وقت کا دانشمندانہ اِستعمال کریں اور جموںوکشمیر کے لوگوں کی توقعات اور اُمنگوں پر پورا اُترنے کے لئے لگن اور خلوص کے ساتھ کام کریں۔