نئی دہلی/یو این آئی// بی جے پی نے ملک بھر کے نوجوانوں کے ساتھ اپنا رابطہ مضبوط کرنے کے مقصد سے اپنے مجوزہ ’جین زیڈ آؤٹ ریچ پروگرام‘ کو آگے بڑھانے کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔ پارٹی کے ایک سینئر ذرائع نے ہفتہ کے روز بتایا کہ اس آؤٹ ریچ پروگرام کیلئے بنائی گئی ٹیم میں بی جے پی کے قومی صدر نتن نَبین، قومی جنرل سکریٹری اسمرتی ایرانی اور ونود تاؤڑے، گجرات کے وزیر ہرش سنگھوی، چھتیس گڑھ کے وزیر او پی چودھری سمیت کئی دیگر رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ بی جے پی جلد ہی جین زیڈ کے نوجوانوں کیلئے یہ آؤٹ ریچ پروگرام شروع کرے گی۔ یہ نوجوان نسل کے ساتھ زیادہ براہِ راست اور مسلسل رابطہ قائم کرنے کی پارٹی کی کوششوں کا حصہ ہے۔پروگرام میں جین زیڈ کی امیدوں، خدشات اور ترجیحات کو سمجھنے پر توجہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کو بی جے پی رہنماؤں سے براہِ راست رابطہ کرنے اور اپنے مسائل پر اپنی رائے پیش کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔










