این ڈی اے نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کردیا

مودی کی قیادت میں این ڈی اے کی میٹنگ میں وزارت کی تقسیم پر اتفاق رائے

سرینگر///نریندر مودی کو متفقہ طور پر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا لیڈر منتخب کیے جانے کے بعد اتحاد کے وفد نے جمعہ کو یہاں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور مرکز میں حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا۔دریں اثناء صدر مرمو سے قبل مرکز میں نئی حکومت کی تشکیل پر تبادلہ خیال کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ جمعہ کو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میںمنعقد ہوئی تھی جس میں نئی وزارت پر سیر حاصل بحث ہوئی تھی اور حتمی فیصلہ کے بعد این ڈی اے نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق نریندر مودی کو متفقہ طور پر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا لیڈر منتخب کیے جانے کے بعد اتحاد کے وفد نے جمعہ کو یہاں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور مرکز میں حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر قائدین راجناتھ سنگھ، امیت شاہ، تیلگو دیشم پارٹی، جنتا دل (یو) اور اتحاد کی دیگر جماعتوں کے لیڈروں نے مرکز میں مودی کی قیادت میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرنے کے حوالے سے محترمہ مرمو کو ایک خط سونپا۔خیال ر ہے کہ اس سے قبل این ڈی اے کی پارلیمانی پارٹی کی ایک میٹنگ میں مسٹر مودی کو متفقہ طور پر اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔اس بات کا امکان ہے کہ صدرجمہوریہ آج شام تک مودی کو حکومت سازی کا دعوت نامہ دے سکتی ہیں۔ مودی اور نئی کونسل آف منسٹرس کے کچھ اراکین کے اتوار کی شام کو حلف لینے کا امکان ہے۔لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے نے 293 سیٹیں جیت کر مسلسل تیسری بار اکثریت حاصل کی ہے۔ 1962 (پنڈت جواہر لال نہرو) کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی لیڈر دو میعاد پوری کرنے کے بعد مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لے گا۔دریں اثناء صدر مرمو سے قبل مرکز میں نئی حکومت کی تشکیل پر تبادلہ خیال کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ جمعہ کو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں شروع ہوئی۔میٹنگ میں، بی جے پی صدر جے پی نڈا کی جانب سے نریندر مودی کی قیادت کی حمایت میں ایک قرارداد پیش کرنے اور اسے اتحادی پارٹیوں اور ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہونے کا امکان ہے۔این ڈی اے کے تمام نو منتخب اراکین پارلیمنٹ مودی کو اپنا لیڈر منتخب کرنے کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے ہیں، جس سے اتوار کو ان کی تیسری مدت کے لیے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔مودی تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سپریمو این چندرابابو نائیڈو، جنتا دل-یونائیٹڈ (جے ڈی-یو) کے رہنما اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور دیگر این ڈی اے لیڈروں کے ساتھ حکومت بنانے کے لئے باضابطہ طور پر دعویٰ پیش کرنے کے لئے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کرسکتے ہیں۔اس سے بدھ کو وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ میں این ڈی اے کے حلقوں نے متفقہ طور پر مودی کو اپنا لیڈر منتخب کرنے کی قرارداد منظور کی۔ این ڈی اے کے کل 21 رہنماؤں نے اس قرارداد پر دستخط کیے، جس میں ملک کی تعمیر، غریبوں کی فلاح و بہبود اور ترقی میں مودی کی کوششوں کی تعریف کی گئی اور کہا گیا کہ وہ سب اس کوشش میں شراکت دار ہیں۔واضح رہے کہ این ڈی اے نے لوک سبھا انتخابات میں 293 سیٹیں جیت کر اکثریت کا ہندسہ عبور کیا۔ تاہم، تنہا بی جے پی 240 سیٹیں ہی حاصل کر سکی، جو کہ 2019 کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔