amit shah

امیت شاہ نے ’’ وائبرنٹ ولیج پروگرام‘‘ کے نفاذ کا جائزہ لیا ، لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر دیا ضرور

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند ملک کے سرحدی دیہاتوں کی ہمہ جہت ترقی کیلئے پرعزم :امیت شاہ

سرینگر // وزیر داخلہ امیت شاہ نے نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ’’ وائبرنٹ ولیج پروگرام‘‘ کے نفاذ کا جائزہ لیا اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند ملک کے سرحدی دیہاتوں کی ہمہ جہت ترقی کیلئے پرعزم ہے۔ سی این آئی کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں’’ وائبرنٹ ولیج پروگرام‘‘کے نفاذ کا جائزہ لیا اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سرحدی دیہاتوں سے نقل مکانی کو روکنے کیلئے رابطے بڑھانے کی بھی ضرورت پر زور دیا۔ امیت شاہ نے مزید اس بات پر زور دیا کہ سرحدی دیہات کے آس پاس تعینات سینٹرل آرمڈ پولیس فورس اور فوج کو کواپریٹیو کے ذریعے مقامی زرعی اور دستکاری کی مصنوعات کی خریداری کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس بات پر بھی توجہ مرکوز کی کہ قریبی دیہات کے رہاشیوں کو فوج اور سی اے پی ایف کیلئے دستیاب صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کا فائدہ ملنا چاہئے۔ وزیر داخلہ نے متحرک دیہاتوں میں شمسی توانائی اور پون چکیوں جیسے قابل تجدید توانائی کے ذرائع کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر بھی زور دیا۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند ملک کے سرحدی دیہاتوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ ’’وائبرنٹ ولیج پروگرام ‘‘کے تحت سرحدی دیہاتوں کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے کیلئے سینئر وزراء اور حکام کی طرف سے کی جانے والی کوششیں جاری رکھیں۔ اب تک ان سرحدی دیہاتوں میں 6ہزار سے زیادہ تقاریب منعقد کی جا چکی ہیں جن میں تقریباً 4ہزارسروس ڈیلیوری اور بیداری کیمپ شامل ہیں۔ ان گائوں میں روزگار پیدا کرنے کیلئے مرکزی حکومت نے 600 سے زیادہ پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔