شوپیاں//ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاںچرن دیپ سنگھ نے منی سیکرٹریٹ شوپیان میں ’چینج آف لینڈ یوز( سی ایل یو)‘ کے مقدمات سے متعلق ایک میٹنگ کی صدارت کی۔دوران میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر نے’ تبدیلی اراضی استعمال‘ سے متعلق مقدمات کا جائزہ لیا اور مقررہ قواعد، ضوابط اور طے شدہ رہنما اصولوں کے مطابق ان کی مکمل جانچ پڑتال کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ مقدمات کی جانچ کے دوران شفافیت کو یقینی بنائیں، مناسب دستاویزات برقرار رکھیں اور مقررہ طریقہ کار پر عمل کریں۔اُنہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ زیر اِلتوا ٔمقدمات کی کارروائی میں تیزی لائیں اور قابل اطلاق اصولوں کے مطابق ان کا بروقت نمٹارہ یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے ایک ہموار، شفاف اور مؤثر عمل کو ممکن بنانے کے لئے محکمہ جاتی ہم آہنگی اور جوابدہی کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔میٹنگ میں اے سی آر شکور احمد ڈار، جنرل منیجر ڈِی آئی سی شرجیل نائیک، چیف ایگری کلچر آفیسر، چیف ہارٹی کلچر آفیسر، ایگزیکٹویوانجینئروں، تحصیل داروں اور سی ایل یو مقدمات کی کارروائی سے وابستہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔










