ضلع ترقیاتی کمشنرکولگام نے ضلع میں ’جل جیون مشن‘ کے تحت واٹر سپلائی سکیموں کا معائینہ کیا

ضلع ترقیاتی کمشنرکولگام نے ضلع میں ’جل جیون مشن‘ کے تحت واٹر سپلائی سکیموں کا معائینہ کیا

کولگام// ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام اور چیئرمین ڈِسٹرکٹ جل جیون مشن شہزاد عالم نے کولگام میں جل جیون مشن ( جے جے ایم) کے تحت عملائی جارہی واٹر سپلائی کی مختلف سکیموں(ڈبلیو ڈبلیو ایس) کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک تفصیلی دورہ کیا۔اُنہوں نے ڈبلیو ایس ایس لنکر پومبے اور کھلورہ، ڈبلیو ایس ایس بنی مولہ جی بی، ڈبلیو ایس ایس بنی مولہ، ڈبلیو ایس ایس اشٹھل جی بی اور ڈبلیو ایس ایس لیسو جی بی کے سول،میکنیکل اور زیر زمین پانی سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا۔معائینے کے دوران شہزاد عالم نے زمینی سطح پر ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا، جاری تعمیراتی اور تنصیبی سرگرمیوں کا معائینہ کیا اور بنیادی ڈھانچے کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے اِنجینئرنگ ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے مقررہ مدت کے مطابق کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور کام کے نفاذ میں منظور شدہ معیارات پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے ’جل جیون مشن ‘کے بنیادی مقصد ہر دیہی گھرانے تک پینے کے صاف ، محفوظ اور دیرپا نی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا اعادہ کرتے ہوئے اَفسر ان کو ہدایت دی کہ وہ کام کی رفتار تیز کریں اور کسی بھی قسم کی غیر ضروری تاخیر کو روکنے کے لئے سخت نگرانی کو یقینی بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے انجینئرنگ عملے کو جاری منصوبوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دِی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ نیا تعمیر شدہ بنیادی ڈھانچہ ، پورے ضلع کولگام میں تمام ہدف شدہ بستیوں تک پینے کا صاف پانی پہنچانے کے اَپنے مقصد کو مؤثر طریقے سے پورا کر سکے۔ معائینے کے دوران ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ایچ ای ڈویژن کولگام، پروجیکٹ منیجر ڈِی پی ایم یو کولگام، دمحال اور کولگام کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئران (اے اِی اِی)، اے اِی اِی پی ایچ اِی میکنیکل اور متعلقہ حلقوں کے جونیئر اِنجینئران موجود تھے۔