آشوتوش رانکا و سورو داس کی عدالتی تحویل میں توسیع

آشوتوش رانکا و سورو داس کی عدالتی تحویل میں توسیع

نئی دہلی/ایجنسیز// کاکروچ جنتا پارٹی کے آشوتوش رانکا اور سورو داس کی عدالتی تحویل میں آج دو دن کی توسیع کردی گئی ۔ ان دونوں کو ابتداء میں پانچ دن کی عدالتی تحویل میں دیا گیا تھا ۔ انہیں جنتر منتر پر ترنگا لہرانے پر گرفتار کرکے تحویل میں دیا گیا تھا ۔ انہیں 13 اکٹوبر کو گرفتار کرکے دوسرے دن عدالتی تحویل میں دیا گیا تھا ۔ رانکا اور سورو داس کو اسپیشل ایگزیکیٹیو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا ۔ سی جے پی نے الزام عائد کیا کہ حکومت کی جانب سے کارروائی میں عمدا تاخیر کی جا رہی ہے تاکہ ان دونوں کی رہائی کو ٹالا جاسکے ۔ سی جے پی نے الزام عائد کیا کہ دونوں ہی قائدین ترنگا لہرانے اور نعرے لگانے کیلیء جنتر منتر میں داخل ہوئے تھے جبکہ پارٹی کی جانب سے جنتر منتر کو احتجاج کا مقام برخواست کرنے کے فیصلے پر بھی سوال کئے جا رہے ہیں۔ سی جے پی کے بانی ابھیجیت دپکے نے سوشیل میڈیا پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے عمدا آشوتوش رانکا اور سورو داس کی غیر قانونی گرفتاری کو طوالت دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور عدالتی کارروائی میں تاخیر کو یقینی بنانے ہر غلط طریقہ اختیار کیا جا رہا ہے ۔ دپکے نے کہا کہ حکومت کے پاس ان کو جیل میں رکھنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے ۔ اسی لئے تاخیر کی حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے ۔ابھیجیت دپکے کا کہنا ہے کہ سی جے پی اپنے دونوں قائدین کی جیل سے رہائی کے بعد مستقبل کے لائحہ عمل کو قطعیت دے گی اور مستقبل کے پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا ۔ سی جے پی کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اور نئی منصوبہ بندی اور نئی حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔