محبوبہ سے ملاقات کیلئے سب کچھ فروخت کردیا خوابوں کی ملکہ اے آئی نکلی

محبوبہ سے ملاقات کیلئے سب کچھ فروخت کردیا خوابوں کی ملکہ اے آئی نکلی

برازیلا/ایجنسیز// برازیل کے 49 سالہ شخص نے اپنی پسندیدہ خاتون سے ملاقات اور اس سے شادی کی امید میں اپنا تمام سامان فروخت کرکے 1,900 کلومیٹر سے زیادہ کا سفرکیا، لیکن منزل پر پہنچنے کے بعد اسے معلوم ہوا کہ وہ خاتون حقیقی انسان نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ کردار ہے۔ سوشل میڈیا پر اس خاتون کے اکاؤنٹ کے تقریباً 3 لاکھ فالوورس تھے اور اس کی ویڈیوز میں مردوں کو اپنے فارم پر رہنے اور مالی مدد فراہم کرنے کی پیش کش کی جاتی تھی ۔ رپورٹس کے مطابق برازیل کے رہائشی شخص نے 2020 میں سوشل میڈیا پر خاتون کا اکاؤنٹ دیکھا تھا اور وقت کے ساتھ اس سے جذباتی وابستگی پیداکرلی۔ اسے امید تھی کہ وہ اس خاتون کے ساتھ نئی زندگی شروع کرسکے گا۔ اسی امید میں اس نے اپنا سامان فروخت کیا اور طویل سفر پر روانہ ہوگیا۔ تاہم وہاں پہنچنے پر اسے حقیقت کا علم ہوا اور اس کی امیدیں ٹوٹ گئیں۔ یہ واقعہ مصنوعی ذہانت سے تیارکردہ فرضی کرداروں کے ذریعہ آن لائن صارفین کو جذباتی اور مالی نقصان پہنچنے کے خطرات کو اجاگرکرتا ہے۔