واشنگٹن /ایجنسیز/ امریکی ریاست کنساس میں 24 سالہ شخص جیڈن جے ریڈ کے خلاف صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں وفاقی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔جیڈن کو ٹرمپ کے کنساس کے دورے سے قبل گرفتار کیا گیا۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق جیڈن نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کو گولی مارنے کی بات کی اور ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اس نے ٹرمپ کی تقریر کی جگہ کے آس پاس کی عمارتوں کی چھتوں کا نقشہ بھی تیار کر رکھا ہے۔یہ تبصرے ٹرمپ کے 19 اکتوبر کو وکیٹا کے دورے سے متعلق مقامی میڈیا کی پوسٹس کے جواب میں کیے گئے تھے۔حکام کو واقعے کی اطلاع کرائم اسٹاپرز کے ذریعہ 15 اکتوبر کو ملی، جس کے بعد امریکی سیکرٹ سروس، ایف بی آئی/وفاقی حکام، کنساس بیورو آف انویسٹی گیشن، ہائی وے پٹرول اور وکیٹا پولیس نے تحقیقات شروع کیں۔










