اتراکھنڈ کے میں پھلوں کے پودوں کی خریداری میں بے ضابطگیاں

اتراکھنڈ کے میں پھلوں کے پودوں کی خریداری میں بے ضابطگیاں

سی بی آئی نے کولگام اور پلوامہ سمیت 24مقامات پر چھاپے ڈالیں اور تلاشیاں لی

سرینگر // اتراکھنڈ کے دہرادون، نینی تال، پتھورا گڑھ اور اترکاشی اضلاع میں پھلوں کے پودوں کی خریداری میں بے ضابطگیوں اور غیر قانونی طور پر الزامات سے متعلق مرکزی تفتیشی ایجنسی ( سی بی آئی نے تین معاملے درج کیے ہیں جس دوران جمو ں کشمیر کے دو مقامات سمیت 24جگہوں پر چھاپے ڈالیں گئے اور تلاشیاں لی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق اتراکھنڈ کے دہرادون، نینی تال، پتھورا گڑھ اور اترکاشی اضلاع میں پھلوں کے پودوں کی خریداری میں بے ضابطگیوں اور غیر قانونی طور پر الزامات سے متعلق مرکزی تفتیشی ایجنسی نے دو الگ الگ کیس درج کر لئے ہیں جس دوران انہوں سی بی آئی کی ٹیموں نے جموں کشمیر سمیت 24مقامات پر چھاپے ڈالیں اور تلاشیاں لی ۔ اس کیس کے سلسلے میں سی بی آئی نے اتراکھنڈ کی چار ریاستوں ، اتر پردیش ، ہماچل میں پھیلے 24 مقامات پر ان تینوں معاملوں میں ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ جس دوران تلاشیاں لی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے کولگام اور پلوامہ میں بھی دو مقامات پر چھاپے ڈالیں گئے اور 13.5لاکھ روپے بر آمد کر لئے گئے ہیں ۔