جموں وکشمیرمیں ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں اورمسلم وغیرمسلم مہاجر بچوں کیلئے اہم پالیسی
سری نگر//مرکزی حکومت نے ایک غیرمعمولی فیصلے کے تحت جموں وکشمیرمیں ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں اورمسلم وغیرمسلم مہاجرین کے بچوں کیلئے سینٹرل پول میں’ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس ‘کی 4سیٹیں مخصوص کردی ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبودحکومت ہندکی جانب سے الاٹمنٹ حاصل کرنے کے بعدجموں وکشمیر بورڈ آف پروفیشنل ایگزامینشنزBOPEEکی جانب سےNEET,UG-2022 کوالیفائی کرنے والے اُمیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں اورمسلم وغیرمسلم مہاجرین کے بچوں کیلئے مخصوص رکھی گئی چار میڈیکل سیٹوںکو جن کالجوںمیں ایک ایک سیٹ کو الاٹ کیاگیاہے ،اُن میںنالندہ میڈیکل کالج پٹنہ بہار،گورنمنٹ میڈیکل کالج چندی گڑھ ،لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج نئی دہلی اورایس ایم ایس میڈیکل کالج جے پور راجستھان شامل ہیں۔ادھر جموں وکشمیر بورڈ آف پروفیشنل ایگزامینشنزBOPEEکی جانب سے اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاگیاہے کہ جموں و کشمیرملی ٹنسی سے متعلق واقعات میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کوٹہ میں ریزرویشن ملے گا۔بوپی نے کہاکہ یہ پالیسی سنٹرل پول ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس سیٹوں پر لاگو ہوگی۔جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشنز (BOPEE) کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ طلباء جنہوں نے ملی ٹنٹوںکے حملے میں اپنے والدین یا اپنے گھر کا واحد کمانے والا دونوں کو کھو دیا ہے اُنہیں اس کوٹہ کا اہل سمجھا جائے گا۔، نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ اسی طرح، اگر والدین یا طلباء خود ملی ٹنٹوں کے حملے میں زخمی یا معذور ہوئے ہیں، تو ان پر بھی ریزرویشن کا اطلاق ہوگا۔ ریزرویشن حاصل کرنے کیلئے طالب علم کو انفرادی طور پر فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی،بائیوٹیکنالوجی، اور انگریزی پاس ہونا چاہیے، اس کے علاوہ کم از کم 50فیصد (40فیصد ایس سی،ایس ٹی،ائوایس سی کیلئے، 45فیصد Gen-PWD زمرے کے امیدواروں کیلئے، اور40فیصدایس سی،ایس ٹی،اوبی سی پی ڈبلیوڈی امیدواروں کے لئے) فزکس، کیمسٹری، بیالوجی،بائیو ٹیکنالوجی میں۔معلوم ہواکہ اس پالیسی کے تحت اہل اُمیدواروں سے درخواستیں طلب کرنے کیلئے18نومبر2022آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔










