50افسران کو رابطہ افسران کے طور مقرر کیا گیا
سری نگر/ / جموں و کشمیر حکومت نے پہلے جموں و کشمیر بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے آنے والے معزز مہمانوں اور مندوبین کے ساتھ رابطے اور تال میل کیلئے 50 افسران کو رابطہ افسر مقرر کیا ہے۔ یہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول 7 سے 10 ستمبر 2026 تک منعقد ہوگا۔محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے 21 اگست 2026 کو جاری گورنمنٹ آرڈر نمبر 1422-جے کے (جی اے ڈی) آف 2026 کے تحت ان افسران کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ مقررہ افسران کو فیسٹیول کے دوران بیرونِ جموں و کشمیر سے آنے والے معزز مہمانوں اور مندوبین کے ساتھ رابطے اور ضروری انتظامی امور میں تال میل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔تقرری پانے والے افسران میں مختلف محکموں سے وابستہ جے کے اے ایس افسران کے علاوہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں انتظامی اور فیلڈ ذمہ داریاں انجام دینے والے جونیئر اسکیل جے کے اے ایس افسران بھی شامل ہیں۔سینئر جے کے اے ایس افسران میں محمد رفیق بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک، شہری رسد و امور صارفین کشمیر؛ بشیر احمد پڈر، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت سری نگر؛ ظہور احمد بٹ، اسسٹنٹ کمشنر اسٹیٹ ٹیکسز، انفورسمنٹ (سنٹرل) کشمیر؛ محمد الطاف بٹ، کلکٹر لیک کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی سری نگر؛ اور مرزا شاہد علی بیگ، ڈپٹی ڈائریکٹر قبائلی امور کشمیر شامل ہیں۔فہرست میں اعجاز احمد شگن، پرسنل آفیسر دفتر پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ، جموں و کشمیر؛ حکیم ریاض الحق، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن؛ مشتاق احمد مقومی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر کشمیر؛ سخی محمد خان، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود؛ ڈاکٹر اقبال حسین میر، پرسنل آفیسر ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر؛ اور ڈاکٹر عرفان علی خان، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی) بھی شامل ہیں۔دیگر جے کے اے ایس افسران میں قیصر محمود، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اے آر آئی اینڈ ٹریننگز؛ طاہرہ تبسم، ڈپٹی ڈائریکٹر دستکاری کشمیر؛ سید نماز تبسم شاہ، اسسٹنٹ کمشنر محکمہ اسٹیٹ ٹیکسز جموں؛ طاہر احمد مگرے، سیکرٹری سری نگر میونسپل کارپوریشن؛ اور شفقت علی، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ جل شکتی شامل ہیں۔جونیئر اسکیل جے کے اے ایس افسران میں مختلف بلاک ڈیولپمنٹ افسران، سب ٹریڑری افسران، ڈپٹی رجسٹرار، انڈر سیکرٹریز، فنکشنل منیجرز اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں تعینات دیگر فیلڈ و محکمانہ افسران کو رابطہ افسر مقرر کیا گیا ہے۔مقرر کئے گئے دیگر افسران میں شوکت احمد شوکت، افہام شاہ، تجمل یوسف، محمد ارشد، طلعت محمود وانی، فاطمہ، شیخ انصار حسین، اقرا سید، عدنان نذیر، عامر الحق ناتھ، جہان زیب خان، سونابر الطاف، گلزار بن رحمان، ساحر مجید، محمد عارف وگے، مشتاق احمد خان، جہانگیر احمد شاہ، بشیر احمد بٹ، ملک کاملہ مشتاق، میر داور حبیب، شافیہ مقبول، گوہر آرزو چاند، غازی عبداللہ، تفہیم فردوس، نادیہ شمیم، ریاض احمد راتھر، محمد حذیف فاروق، بشریٰ اشرف شاہ، شجاعت فاروق، تبسم فاروق اور سید جاسیرا سیدہین شامل ہیں۔حکومت نے تمام مقررہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ 31 اگست 2026 کو ڈائریکٹر اطلاعات، جموں و کشمیر، سری نگر کے سامنے حاضر ہوں تاکہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے سلسلے میں ان کی ڈیوٹیوں اور ذمہ داریوں کے حوالے سے بریفنگ دی جاسکے۔










