ایل ایم وی امیدواروں کے پہلے گروپ کو رُخصت کیا
مینڈھر//وزیر برائے قبائلی امور ، خوراک ، شہری رسد و صارفین کے امور اور ٹرانسپورٹ جاوید احمد رانا نے مینڈھر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت کا افتتاح کیا اور امیدواروں کے پہلے گروپ کو رُخصت کیا ۔ انہوں نے ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے امیدواروں کے پہلے گروپ کو بھی رُخصت کیا جس سے اس سہولت پر باقاعدہ کارروائی کا آغاز ہوا ۔ اس موقع پر لائٹ موٹر وہیکل ( ایل ایم وی ) ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے کل 23 امیدوار حاضر ہوئے ۔ اس سہولت پر باقاعدگی سے ڈرائیونگ ٹیسٹ منعقد کئے جائیں گے جس سے سرحدی علاقہ مینڈھر کے رہائشیوں کو ضلعی صدر مقام تک سفر کئے بغیر مقامی سطح پر یہ خدمت دستیاب ہو گی اور وقت و اخراجات کی بچت ہو گی ۔ مسٹر رانا نے کہا ’’ ضروری عوامی خدمات تک رسائی جغرافیائی فاصلے سے مشروط نہیں ہونی چاہئیے ‘‘ اور اس اقدام کے ان نوجوانوں کیلئے فوائد کو اجاگر کیا جو روز گار اور ذریعہ معاش کی تلاش میں ہیں ۔ افتتاح کی تقریب میں اے آر ٹی او پونچھ ، مقامی انتظامیہ کے سینئر افسران ، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ ، عوامی نمائندوں اور معزز شہریوں نے شرکت کی ۔










