سری نگر// امر سنگھ کالج سری نگر نے کالج آڈیٹوریم میں’’خواب ، دریافت، تخلیق : امر سنگھ کالج کی روح کا جشن‘‘کے موضوع کے تحت اَپنی سالانہ تقریب 2026 منائی جس میں طلبأ ، فیکلٹی ممبران اور معزز مہمانوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔اِس موقعہ پروزیربرائے تعلیم شمیم فردوس نے ممبر قانون ساز اسمبلی لال چوک شیخ احسان پردیسی کی موجودگی میںتجدید شدہ ہوسٹل بلاک کا اِفتتاح تھا۔تقریب میں سپیشل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم نرگس ثریا، نوڈل پرنسپل کشمیر ڈویژن کالجز، رجسٹرارکلسٹر یونیورسٹی سری نگر، کنٹرولر اِمتحانات کلسٹر یونیورسٹی سری نگر، سٹی کالجوں کے پرنسپل ، جے کے ایس آئی سی او پی اور جے کے بینک کے افسران، ممتاز سابق طلبأ، والدین اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔امرسنگھ کالج کی پرنسپل پروفیسر تہمینہ یوسف نے اَپنے خطبہ اِستقبالیہ میںمعززین کا والہانہ خیرمقدم کیا اور تعلیمی بہترین کارکردگی، سماجی خدمات، اِختراع اور طلبأ کی جامع ترقی کے لئے کالج کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے ادارے کی تعلیمی کامیابیوں اور ترقیاتی اَقدامات کو بھی اُجاگر کیا۔وزیر تعلیم نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امر سنگھ کالج کے طلبأ کی صلاحیتوں اور کامیابیوں کو سراہا اور ادارے کی تعلیمی بہترین کارکردگی اور اعلیٰ تعلیم میں شراکت کی ستائش کی۔اُنہوں نے اعلیٰ تعلیم کو ترجیح دینے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تعلیمی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور طلبأ کو بہتر مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔شمیم فردوس نے اعلان کیا کہ امر سنگھ کالج میں ایک سٹیٹ آف آرٹ گرلز ہوسٹل تعمیر کیا جائے گاجسے روایتی ثقافتی ورثہ کے طرز پر ڈیزائن کیاگیا ہے۔ کالج کمیونٹی کی طرف سے اس اعلان کا والہانہ خیرمقدم کیا گیا اور اسے بے حد سراہا۔اُنہوںنے ہونہار طلبأ آیت، میر مختار احمد، اربین نذیر ڈار اور سیف اللہ بٹ کو تعلیمی، فنون اور کھیلوں میں ان کی کامیابیوں پر مُبارک باد دِی۔ اُنہوں نے فیکلٹی ممبران اور غیر تدریسی عملے کو بھی ادارے کے لئے ان کی گرانقدر خدمات اور لگن پر مُبارک باد دِی۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ٹیچنگ فیکلٹی سے پروفیسر نصرت سعید، پروفیسر مومنہ نذیرکو بہترین محقق، نان ٹیچنگ سٹا ف سے ریحانہ نذیر ، ڈاکٹر جاوید درزی اور مالی عبدالعزیز شامل تھے جنہیں کالج کے لئے 28 سال کی وقف خدمات پر نوازا گیا۔وزیر تعلیم نے مختلف فیکلٹی ممبران کی تصنیف کردہ کتابوں کی رسم رونمائی انجام دینے کے ساتھ ساتھ کالجز نیوز لیٹر اور میگزین بھی جاری کیا۔اِس موقعہ پر پر ڈاکٹر شاہنواز منتظر نے کالج کی جامع رِپورٹ پیش کی۔ سالانہ دِن کی تقریبات میںایک ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا جس میں جموں و کشمیر کی متنوع فنکارانہ اور ثقافتی روایات کی عکاسی کی گئی۔ طالب علموں نے کشمیری لوک پرفارمنسز پیش کیں جن میں واکھ ، روف اور چھکری، لڑی شاہ ، ڈوگری اور پنجابی ثقافتی پیشکشیں شامل تھیں جو کہ تکثیری ثقافتی ورثے اور فنکارانہ اظہار کو فروغ دینے کے ادارے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔تقریب میں ایک فلم کی نمائش، ایک سکٹ اور مہجور کی مشہور نظم ’’والو ہا باغوانو‘‘ کی اجتماعی پیش کش شامل تھی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض پروفیسر نیاز علی پرہ اور ڈاکٹر سید عمرہ نے بخوبی انجام دئیے او رشکریہ کی تحریک پروفیسر اسحاق احمد وانی نے پیش کی۔سالانہ تقریب نے ایک بار پھر امر سنگھ کالج کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے، تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی اور اَپنی ممتاز تعلیمی وراثت کو برقرار رکھنے کے دیرپا عزم کا اعادہ کیا۔










