یوکرین اور ناٹو نے روس کو ایٹمی حملے کے امکان تک پہنچا دیا: میدویدیف

یوکرین اور ناٹو نے روس کو ایٹمی حملے کے امکان تک پہنچا دیا: میدویدیف

کیف/ایجنسیز//سابق روسی صدر دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ یوکرین اور ناٹو نے روس کو ایٹمی حملے کے امکان تک پہنچا دیا ہے۔ نائب سربراہ روسی سلامتی کونسل دمتری میدویدیف نے یوکرین جنگ اور ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ روسی صدر پوٹن ہر فیصلے میں تمام عوامل اور ممکنہ نتائج کو مدِ نظر رکھتے ہیں۔ دمتری میدویدیف نے مزید کہا ہے کہ روس کسی بھی جوابی کارروائی سے پہلے ہونے والے نقصان اور ممکنہ جواب کا موازنہ کرتا ہے۔