جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے شری گورو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے موقعہ پر گوردوارہ صاحب چاند نگر جموں میں حاضری دی۔ اُنہوں نے سب کے لئے اَمن، خوشحالی،خوشی اور فلاح و بہبود کے لئے دُعا کی۔اُنہوں نے گوردوارے میں موجود عقیدت مندوں سے بات چیت کی اور انہیں اس موقعہ پر دلی مُبارک باد پیش کی۔ اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ شری گوروو نانک دیو جی کے دِکھائے ہوئے راستے پر چلیں اور سماجی اِنصاف، ہمدردی اور عالمگیر بھائی چارے کی اَقدار کو قائم رکھتے ہوئے سب کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں رہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ’’ شری گورو نانک دیو جی کا آشیرواد اِنسانیت کو امن اور نیک زندگی کی راہ پر گامزن کرتا رہے۔‘‘










