کہا، گورو نانک دیوجی کی تعلیمات اِنسانیت کی بے لوث خدمت کا درس دیتی ہیں
سری نگر//سپیکرجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی عبدالرحیم راتھر نے گوروپورب (گرو نانک جینتی) کے موقعہ پر سکھ کمیونٹی سمیت جموں و کشمیر کے لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اُنہوں نے اَپنے مُبارک بادی پیغام میں سکھ مذہب کے بانی گورو نانک دیو جی کی تعلیمات کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعلیمات امن، بھائی چارے، مساوات، ہمدردی اور اِنسانیت کی بے لوث خدمت کا پیغام دیتی ہیں۔سپیکر موصوف نے کہا کہ گورو نانک دیو جی کی تعلیمات آج بھی پوری اِنسانیت کے لئے مشعلِ راہ ہیں اور لوگوں کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی، باہمی احترام اور پُرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کی ترغیب دیتی ہیں۔ ان کی تعلیمات اِنسان کو تکبر کے بجائے عاجزی اور خود غرضی کے بجائے دوسروں کی خدمت کو ترجیح دینے کا درس دیتی ہیں۔اُنہوںنے اس موقعے پرلوگوں کے لئے خوشی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کی دعا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ گوروپورب کی یہ تقریب جموں و کشمیر میں اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کے رِشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ امن و خوشحالی کے ایک نئے دور کی نوید ثابت ہوگی۔










