سری نگر/ /چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے اَپنے دفتر میں خدمات انجام دینے والے آرڈرلی لطیف احمد کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہا رکیا۔چیف سیکرٹری نے اَپنے ایک تعزیتی پیغام میں لطیف احمد کو ایک نہایت مخلص اور فرض شناس ملازم قرار دیا جنہوں نے اِنتہائی ایمانداری ، محنت اور لگن کے ساتھ اَپنے فرائض اَنجام دیئے۔ اُنہوں نے کہا کہ لطیف احمد کا اِنتقال سیکرٹریٹ کمیونٹی کے لئے ایک ذاتی نقصان ہے۔ چیف سیکرٹری نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دِلی ہمدردی او ریکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے صبر و تحمل اور مرحوم کی روح کے دائمی سکون کے لئے دعاکی۔چیف سیکرٹری آفس کے اَفسران اور عملے نے بھی لطیف احمد کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ۔اُنہوں نے دُکھ کی اس گھڑی میں اُن کے اہل خانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کی روح کے اَبدی سکون کے لئے دعا کی۔
ممبئی میں شدید بارش ، 3 منزلہ چال منہدم، 6 ہلاک
ہندوستان میں کمرشل ایل پی جی کی فراہمی بحال، پابندیاں ختم
یو پی میں 5 مساجد شہید کردی گئیں
ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
علی خامنہ ای کی نمازجنازہ میں تین بیٹوں کی شرکت
فلسطین کی حمایت جاری رہے گی،ایران کا ایک بار پھر اعلان
امریکی آزادی کی 250ویں سالگرہ ٹرمپ کے خطاب میں ایران اور ونیزویلا کا تذکرہ
اسرائیلی انٹلی جنس کا نیتن یاہو کی بات ماننے سے انکار
ہمارے کسی شہر پر رو س کا قبضہ نہیں ہوا :زیلنسکی
اگر چاہتے تو خامنہ ای کی نماز جنازہ کے تمام شرکاء کو ختم کرسکتے تھے: ٹرمپ










