سری نگر//کمشنر سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف، ری ہیبلی ٹیشن اینڈ رِی کنسٹرکشن (ڈِی ایم آر آر آر) ایم راجو اور صوبائی کمشنر کشمیر انشل گرگ نے آج زیون ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ کیا اور افتتاح و الاٹمنٹ سے قبل کشمیری مائیگرنٹ ملازمین کے لئے تعمیر کئے گئے رہائشی فلیٹس کی تیاریوں کا موقعہ پر جائزہ لیا۔دورے کے دوران اَفسران نے اِفتتاحی تقریب کے اِنتظامات کا جائزہ لیا جس میں سٹیج اور اِفتتاحی تختی کی تیاری، مستحقین کو فلیٹس کی چابیاں سونپنے کا عمل اور پبلک ایڈریس سسٹم (پی اے ایس) کی تنصیب کے اِنتظامات شامل ہیں۔اُنہوں نے بجلی اور پانی کی فراہمی،لِفٹوں کے کام کرنے کی صورتحال، صفائی ستھرائی، روشنی کے اِنتظامات اور سیکورٹی سمیت دیگربنیادی شہری سہولیات کا بھی معائینہ کیا۔اِس موقعہ پر اَفسران نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ اِفتتاحی تقریب کو خوش اسلوبی سے اِنعقاد کے لئے جامع اِنتظامات کریں اور تمام ضروری تیاریاں مکمل کریں۔اِس موقعہ پر اَفسران کے ہمراہ آئی جی پی کشمیر سجیت کمار، ضلع ترقیاتی کمشنر اَکشے لابرو، ایس ایس پی سری نگر ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی، ڈائریکٹر اِنفارمیشن، کمشنر ریلیف اینڈ ری ہیبلی ٹیشن (مائیگرنٹس) کے علاوہ محکمہ روڈز اینڈ بلڈنگز (آر اینڈ بی)، پبلک ہیلتھ اِنجینئرنگ (پی ایچ اِی)، کشمیر پاور ڈِسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈِی سی ایل)،میکنیکل اِنجینئرنگ ڈِیپارٹمنٹ (ایم اِی ڈِی) اور ہاسپٹیلٹی اینڈ پروٹوکول کے اَفسران بھی تھے۔










