بہار ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ نے پارٹی ہیڈکوارٹر صداقت آشر م میں منعقدہ ریاستی یوتھ کانگریس کی ایکزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے۔ مودی جی نے کہا تھا کہ وہ ہر سال دو کروڑ نوکریاں دیں گے، یعنی دس سالوں میں بیس کروڑ نوکریاں۔ آپ اس کا حساب مانگیے۔ نوجوانوں کو بیدار کرنے کی ذمہ داری آپ کے ہاتھ میں ہے۔ مذہبی جنون اور نفرت پھیلانے کی سازش ہو رہی ہے تاکہ عوام کی توجہ ان بنیادی مسائل سے ہٹائی جا سکے۔ اگر نوجوان اس کھیل کو سمجھ لیں تو ہندوستان کی تصویر بدل سکتی ہے۔ اس لیے پرو ایکٹو بنیں۔ ریاست بھر کے عہدیداروں اور ضلعی سربراہوں سے ملاقات کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ملک ایک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اور کانگریس کو 1977 سے بھی بڑی جنگ کا سامنا ہے، جسے یوتھ کانگریس کے تعاون کے بغیر مؤثر طریقے سے نہیں لڑا جا سکتا۔ انہوں نے یوتھ کانگریس کے قائدین اور کارکنوں کو یقین دلایا کہ وہ آنے والے انتخابات میں یوتھ کانگریس کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے بہار انچارج سکریٹری اجے کپور نے یوتھ کانگریس کے اپنے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کانگریس دراصل پارٹی کی فوج کے طور پر کام کرتی رہی ہے اور موجودہ حالات میں اسے ایک بار پھر اپنے پرانے تیور میں واپس آنا پڑے گا۔
ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ ریاستی یوتھ کانگریس صدر شیو پرکاش کی قیادت میں منعقد ہوئی جس میں یوتھ کانگریس کے بہار انچارج بریندر سنگھ ڈھلوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس میں ریاست بھر سے سینکڑوں نوجوان قائدین اور کارکنوں نے شرکت کی۔آج کے پروگرام میں شرکت کرنے والے رہنماؤں میں برجیش پانڈے، آشوتوش ترپاٹھی، امردیپ کمار، کرونا نندن پاسوان، خرم، خوشبو کماری، پونم یادو، وکاس کمار جھا، رودرما آریہ، وکاس سنگھ، کوشل کمار سنگھ، وشال کمار یادو اور سونو ٹھاکر شامل تھے۔
ایران میں معیشت کی تباہی کے بعد عوامی تحریک کے احیاء کا اندیشہ
2025میں 350 انسانی امدادی کارکنوں کاقتل ہوا: اقوام متحدہ
اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کوعبادت کی باضابطہ اجازت دے دی
اوول آفس میں ٹرمپ اور سی این این رپورٹر کے درمیان تلخ کلامی
آبنائے ہرمز سے نکلتے ہوئے ایک اور جہاز پر حملہ ہوا
بچوں کو ہراساں کرنے پر میٹا، سوشل میڈیا فرموں کے خلاف بڑے مقدمے
صدر ٹرمپ کی طرف سے تین ملکی مکہ دفاعی معاہدہ کا خیر مقدم
ایران کا 85فیصد فضائی دفاعی انفراسٹرکچر جنگ کے دوران بھی محفو ظ
ایڈوکیٹ محمود پراچہ کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم
جمعیۃ علماء نے سیلاب متاثرین کیلئے2 کروڑ 25 لاکھ روپئے مختص کئے










