بہار ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ نے پارٹی ہیڈکوارٹر صداقت آشر م میں منعقدہ ریاستی یوتھ کانگریس کی ایکزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے۔ مودی جی نے کہا تھا کہ وہ ہر سال دو کروڑ نوکریاں دیں گے، یعنی دس سالوں میں بیس کروڑ نوکریاں۔ آپ اس کا حساب مانگیے۔ نوجوانوں کو بیدار کرنے کی ذمہ داری آپ کے ہاتھ میں ہے۔ مذہبی جنون اور نفرت پھیلانے کی سازش ہو رہی ہے تاکہ عوام کی توجہ ان بنیادی مسائل سے ہٹائی جا سکے۔ اگر نوجوان اس کھیل کو سمجھ لیں تو ہندوستان کی تصویر بدل سکتی ہے۔ اس لیے پرو ایکٹو بنیں۔ ریاست بھر کے عہدیداروں اور ضلعی سربراہوں سے ملاقات کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ملک ایک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اور کانگریس کو 1977 سے بھی بڑی جنگ کا سامنا ہے، جسے یوتھ کانگریس کے تعاون کے بغیر مؤثر طریقے سے نہیں لڑا جا سکتا۔ انہوں نے یوتھ کانگریس کے قائدین اور کارکنوں کو یقین دلایا کہ وہ آنے والے انتخابات میں یوتھ کانگریس کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے بہار انچارج سکریٹری اجے کپور نے یوتھ کانگریس کے اپنے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کانگریس دراصل پارٹی کی فوج کے طور پر کام کرتی رہی ہے اور موجودہ حالات میں اسے ایک بار پھر اپنے پرانے تیور میں واپس آنا پڑے گا۔
ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ ریاستی یوتھ کانگریس صدر شیو پرکاش کی قیادت میں منعقد ہوئی جس میں یوتھ کانگریس کے بہار انچارج بریندر سنگھ ڈھلوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس میں ریاست بھر سے سینکڑوں نوجوان قائدین اور کارکنوں نے شرکت کی۔آج کے پروگرام میں شرکت کرنے والے رہنماؤں میں برجیش پانڈے، آشوتوش ترپاٹھی، امردیپ کمار، کرونا نندن پاسوان، خرم، خوشبو کماری، پونم یادو، وکاس کمار جھا، رودرما آریہ، وکاس سنگھ، کوشل کمار سنگھ، وشال کمار یادو اور سونو ٹھاکر شامل تھے۔
لفٹینٹ گورنر نے یو پی ایس سی 2025 اور جے کے اے ایس 2024 کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی
کمشنر سیکرٹری ڈِی ایم آر آر آر اور صوبائی کمشنر کشمیر نے اِفتتاح سے قبل ٹرانزٹ کیمپ زیون میں فلیٹس کی تیاریوں کا جائزہ لیا
فائنانس اینڈ اکائونٹس سروسز ایمپلائز ایسو سی ایشنز نے جاوید ڈار سے ملاقات کی
محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی کلچرل یونٹ کشمیر کے زیرِ اہتمام سری نگر میں ’ ہنسی کے رنگ، سنگیت کے سنگ‘ پروگرام کا اِنعقاد
کشمیر یونیورسٹی میں آئی ایس ایم پی پی کا 43واں سالانہ قومی کنونشن منعقد
والدین کی خدمت
دہشت گردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، خطرے سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر مشترکہ کوششیں ناگزیر
چجامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ یونین کے انتخابات کی راہ ہموار، 15مئی 2027تک آئین منظور کرنے کا حکم
دہلی میں پٹاخوں پر پابندی:سپریم کورٹ کا وراٹ کوہلی جیسے کھلاڑیوں سے آگاہی مہم میں مدد لینے کا مشورہ
لیفٹیننٹ گورنر نے ’ پیڈل تھرو پراڈائز‘کے جیتنے والوں کو مُبارک باد دِی اور نوجوانوں کو قوم کی سب سے بڑی طاقت قرار دیا










