17سالہ نوعمر لڑکی کی موت واقعہ، دیگر10افراد زخمی،GMCبارہمولہ منتقل:پولیس
بارہمولہ//بارہمولہ ،ہندوارہ شاہراہ پر بدھ کو ہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک نوعمر لڑکی کی موت واقعہ ہو گئی جبکہ10 دیگرافراد زخمی ہو گئے۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بتایاکہ یہ حادثہ بارہمولہ ،ہندوارہ شاہراہ پر بدھ کی دوپہر رفیع آباد علاقہ کے ایک گائوںکے نزدیک اُسوقت ہوا ،جب مخالف سمیت سے آرہی تین گاڑیوں کے درمیان ٹکرہوا۔انہوںنے کہاکہ اس سڑک حادثے میں ایک17سالہ لڑکی مہک محی الدین ساکنہ ہندوارہ ہلاک اور 10دیگرافراد زخمی ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ سبھی11 زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال بارہمولہ منتقل کیا گیا،جہاں نوعمر لڑکی زخموںکی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی ۔ذرائع نے بتایاکہ اسپتال میں داخل کرائے گئے دس افرادمیں سے تین کی حالت نازک تھی ۔ادھر پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔










