پولیس میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان

پولیس میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان

جموں کشمیر میںکئی آئی پی ایس افسران کا تبادلہ

سرینگر// یو این ایس / جموں و کشمیر میں پولیس محکمہ میں جلد ہی بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں متوقع ہے کیونکہ اے جی ایم یو ٹی کیڈر اور مرکزی ڈیپوٹیشن سے کئی آئی پی ایس افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں اور چند ترقی پانے والے افسران بھی اپنی نئی تعیناتیوں کے منتظر ہیں۔ کچھ تعیناتیوں کو مرکزی وزارت داخلہ (MHA) سے کلیئر کیا جانا ہے اور یو ٹی انتظامیہ وزارت کے ساتھ رابطے میں ہے۔یو این ایس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر زون ودھی کمار وردھی، جو آئی جی پی آرمڈ پولیس کشمیر کا اضافی چارج بھی سنبھالے ہوئے ہیں، کو تقریباً دو ماہ قبل مرکزی ڈیپوٹیشن کے لیے کلیئر کیا گیا تھا اور انہیں سی آر پی ایف میں آئی جی کے طور پر تعینات بھی کیا گیا تھا لیکن جنوبی کشمیر میں شری امرناتھ جی کی سالانہ یاترا کی وجہ سے ان کی ریلیونگ روک دی گئی تھی۔یاترا اگلے چند دنوں میں اختتام پذیر ہونے والی ہے، وردھی کو ان کی نئی تعیناتی پر جوائن کرنے کے لیے فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی آئی جی پی کشمیر اور آئی جی پی آرمڈ پولیس کشمیر کے عہدے خالی ہو جائیں گے۔چار ڈی آئی جیز کو پہلے ہی آئی جی پی کے طور پر ترقی دی جا چکی ہے جن میں شکتی کمار پاٹھک، جو پہلے ہی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کا چارج سنبھالے ہوئے ہیں، محمد حسیب مغل، ڈی آئی جی ٹریفک جموں، شیخ جنید محمود اور شاہد معراج راتھر، ڈائریکٹر پولیس ٹیلی کام شامل ہیں۔جبکہ پاٹھک پہلے ہی آئی جی پی کے عہدے پر فائز ہیں، شیخ جنید محمود کو آئی جی پی کے رینک میں جموں و کشمیر سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (JK4C) کے پہلے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ محمد حسیب مغل اور شاہد معراج راتھر کو ابھی تک آئی جی پی کے طور پر نئی پوسٹنگ ملنا باقی ہے۔صرف گذشتہ دانوںہی آئی جی پی عبدالجبار کو سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) سے جموں و کشمیر منتقل کیا گیا تھا۔ ان کے تبادلے کا حکم کل مرکزی وزارت داخلہ نے جاری کیا تھا اور یہاں جوائن کرنے کے بعد انہیں تعیناتی ملے گی۔کل ہی، وکاس گپتا، ڈی آئی جی اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کو جموں و کشمیر سے اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے گوا سیگمنٹ میں منتقل کر دیا گیا۔ایس ایس پی کے عہدے کے چار آئی پی ایس افسران بشمول دو ضلعی سربراہوں کو اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے تحت جموں و کشمیر سے مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے اور ان کے فارغ ہونے کے بعد ان کے عہدے خالی ہو جائیں گے۔ان میں تنو شری، ایس ایس پی پلوامہ، گورو سکروار، ایس ایس پی راجوری، راجیش کمار شرما، ڈپٹی ڈائریکٹر شیر کشمیر پولیس اکیڈمی (ایس کے پی اے) ادھم پور اور دیپیکا، ایس ایس پی سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر شامل ہیں۔ تنو شری کا تبادلہ دہلی پولیس میں کیا گیا ہے، سکرور کو گوا منتقل کر دیا گیا ہے۔ راجیش شرما کو چنڈی گڑھ میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ دیپیکا کو پڈوچیری منتقل کیا گیا ہے۔اسی طرح، 8 نئے آئی پی ایس افسران، تمام ایس ایس پی اور ایس پی کے عہدے پر، مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے جموں و کشمیر سیگمنٹ کے اے جی ایم یو ٹی کیڈر میں تعینات کیے گئے ہیں۔ان میں وشنو کمار، عرشی عادل، ٹیکم سنگھ ورما، کے ایم پرینکا، راجیو کمار امبستھا، دیپک یادو، آنند کمار مشرا اور ستیش کمار شامل ہیں۔ تاہم، ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے ابھی یہاں جوائن کرنا ہے۔شیلندر سنگھ، ایس ایس پی ریلوے کو بھی جموں و کشمیر پولیس سروس رولز کے تحت ڈی آئی جی کے مساوی رینک پر ترقی دی گئی ہے۔ڈی آئی جی ٹریننگز جموں و کشمیر کا عہدہ پہلے سے ہی خالی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس افسران کی ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ بشمول ترقی پانے والے اور جموں و کشمیر میں تعینات ہونے والے اور ان کو فارغ کرنے کے ساتھ جنہیں مرکز کے زیر انتظام علاقے سے باہر منتقل کیا گیا ہے، ایک بڑی ردوبدل کارڈ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ردوبدل جلد ہونے کی امید ہے۔