چرارِ شریف میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا،اَفسران کو بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت دِی
سری نگر//سپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی اور رُکن اسمبلی چرارِ شریف عبدالرحیم راتھر نے ایک جائزہ میٹنگ طلب کی جس میں چرارِشریف حلقے میں محکمہ تعمیراتِ عامہ (آر اینڈ بی) اور محکمہ دیہی ترقی (آر ڈِی ڈِی) کی جانب سے مختلف سکیموں کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی طبعی و مالی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔دورانِ میٹنگ سپیکرموصوف نے پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) کی جانب سے ڈِسٹرکٹ کیپکس، یو ٹی کیپکس، نبارڈ، پُلوںکی تعمیر، سی اینڈ ٹی اور ایس اے ایس سی آئی جیسی سکیموں کے تحت جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اِس کے علاوہ آر ڈی ڈی کی جانب سے ڈِی ڈِی سی، بی ڈِی سی، پی آر آئی، اے ڈِی بی پی، سی ڈِی ایف، سی ڈِی پی، ایس بی ایم اور دیگر سکیموں کے تحت کئے جانے والے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ جاری کاموں کی رفتار تیز کریں اور مقررہ معیار برقرار رکھتے ہوئے انہیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنا یقینی بنائیں۔سپیکر عبدالرحیم راتھر نے اِس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل تمام شراکت داروں کی اِجتماعی ذِمہ داری ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ سرکاری سکیموں کے فوائد بغیر کسی غیر ضروری تاخیر کے عوام تک پہنچیں۔اُنہوںنے کہا، ’’سرکاری سکیموں کے فوائد مستحقین تک تبھی پہنچ سکتے ہیں جب منظور شدہ کاموں کو مؤثر طریقے سے انجام دِیاجائے اور مقررہ مدت کے اندر مکمل ہوں۔‘‘ اُنہوں نے کام کے ہر مرحلے پر بہترجوابدہی اور قریبی نگرانی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔سپیکر موصوف نے حلقے کی مختلف سڑکوں کی میکڈیمائزیشن کا جائزہ لیتے ہوئے کام میں تاخیر پر تشویش کا اِظہار کیا اور متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ میکڈیمائزیشن کی رفتار تیز کی جائے اور اسے جلد از جلد مکمل کرنا یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ شدید سردی کے موسم کی آمد کے باعث کام کا دستیاب سیزن اِختتام کے قریب ہے جس کی وجہ سے ایسے کاموں کی تکمیل کے لئے وقت بہت کم رہ گیا ہے ۔ اُنہوں نے بروقت اَقدامات اور مؤثر نگرانی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر سڑکوںکی میکڈیمائزیشن کا کام دستیاب سیزن کے دوران مکمل کیا جا سکے۔اُنہوںنے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ زیرِ اِلتوا ٔکاموں کی ٹینڈرنگ اور الاٹمنٹ کے عمل میں تیزی لائی جائے تاکہ ان پر بلا تاخیر کام شروع ہو سکے اور منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جاسکے۔ اُنہوں نے محکموں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی اور باقاعدہ نگرانی پر زور دیا تاکہ حائل رُکاوٹوں کو دُور کیا جا سکے اور ترقیاتی منصوبوں پر بلا رُکاوٹ عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔میٹنگ میں سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر بڈگام، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ بڈگام، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت بڈگام، پی ڈبلیو ڈِی (آر اینڈ بی) کے ایگزیکٹیو اِنجینئران، آر اِی ڈبلیو، اور بڈگام، چرارِ شریف، ناگام، پکھرپورہ، چاڈورہ، سورسیار اور پرنیوا کے بلاک ڈیولپمنٹ اَفسران سمیت دیگر متعلقین نے شرکت کی۔










