manoj sinha

لیفٹیننٹ گورنر نے رکشا بندھن کے موقعہ پر مبارک باد دِی

سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے رکشا بندھن کے پرمسرت موقعے پر عوام کو دلی مُبارک باد پیش کی ہے جو کل 28 اگست کو منایا جا رہا ہے۔اُنہوں نے اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں کہا،’’رکشا بندھن کے موقعہ پر سبھی کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔یہ خوشیوں بھرا تہوار بھائیوں اور بہنوں کے درمیان لازوال رشتے کا جشن ہے۔ راکھی کا مقدس دھاگا بے لوث محبت، اپنائیت اور اعتماد کی علامت ہے۔ دعا گو ہوںکہ یہ موقعہ معاشرتی رشتوں کو مزید مضبوط کرے اور تمام طبقوں کے درمیان اتحاداور یکجہتی کے جذبے کو مزید فروغ دے۔