مقررہ وقت کے اندراندر اسامیوں کوپرُکرنا ہوگااداروں کے سربراہوں کوہرحال میں جواب دہ بننا پڑیگا /وزارت داخلہ
سرینگر //جموں وکشمیر میں بیروز گاری کے خاتمے سرکاری اداروں میں خالی پڑی اسامیوں کوفاسٹ ٹریک بنیادوں پرپرُکرنے مرکزی حکومت اور جموں وکشمیرسرکار کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں کوبرو ئے کار لا کرعام لوگوںکوان سے مستفید کرانے کے سلسلے میں مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے ایک نئی حکمت عملی اپنانے کافیصلہ کیاہے اور مقررہ وقت کے اندر اندرروزگار کے وسائل دستیا ب رکھنے اور بیروزگاری کے خاتمے کے لئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔اے پی آئی کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے جموں وکشمیرکاخصوصی درجہ واپس لینے کے بعد بار بار دعویٰ کیا کہ مرکزی زیرانتظام علاقے میں لوگوں کوراحت پہنچانے بے روز گاری کے خاتمے اور قلیل وقت میں سرکاری اداروںمیں خالی پڑی اسامیوں کوپرُکرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے تاہم نامساعد حالات اور کروناوائرس کی بیماری کے پیش نظر مرکزی وزارت داخلہ کی یقین دہانیاں زمینی سطح پردکھائی نہیں دی جس پروزیرداخلہ امیت شاہ نے سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے فاسٹ ٹریک بنیادوں پرسرکای اداروں میں اسامیوںکوپرُکرنے مرکزی حکومت اور جموں کشمیرسرکارکی جانب سے شروع کی گئی اسکیموںکوبروئے کار لانے عام لوگوں کوراحت پہنچانے کے سلسلے میں ایک نئی حکمت عملی اپنانے کافیصلہ کیاہے ۔وزارت داخلہ کے ایک سینئر افسر کے مطابق ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ تشکیل دی جارہی ہے جوسرکاری اداروں میں خالی پڑی اسامیوں کوپرُکرنے مرکزی سرکار اور جموںو کشمیر حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں کوبروئے کار لانے اور ان سے لوگوں کوفائدہ پہنچانے کے سلسلے میں اقدامات اٹھانے کے لئے انتظامیہ کوجواب دہ بنائیگی ۔مزکورہ افسر کے مطابق سروس سلیکشن بورڈ پبلک سروس کمشن کوہدایت کی جائیگی کہ وہ نوٹفکیشن اجراء کرنے اور منتخب امیدواروں کے لسٹ شائع کرنے کے لئے حدمقررکری گا تا کہ تعلیم یافتہ بیروزگاروںیاسرکاری نوکریاں حاصل کرنے والے بیروزگاروں کومشکلوں کاسامناناکرنا پڑے اور انہیں زہنی پریشانیاں لاحق ناہو۔مزکورہ افسر کے مطابق پچھلے دوبرسوں کے دوران سرکار کی جانب سے جتنی بھی اسکیمیں اور تعمیراتی کاموں کوپائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے رقومات فراہم کی گئی ہے اور پروجیکٹوں کی عمل آوری کے بارے میں ایک مفصل رپورٹ بھی منظرعام پرلایاجائیگا تا کہ جموںو کشمیرکاخصوصی درجہ واپس لینے کے بعدمرکزی حکومت اور جموںو کشمیرسرکار کی جانب سے عوام کی فلاح وبہبود کی خاطر اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میںلوگوں کوجانکاری فراہم کی جاسکے ۔مزکورہ افسر کے مطابق جموں کشمیرمیں سرکاری اداروں کومتحرک اور فعال بنانے کے لئے مزیداقدامات اٹھائے جارہے ہے ہرایک ادارے کے سربراہ کے لئے لازمی ہوگا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں اورعوام کوبہترسہولیا ت فراہم کرنے کے سلسلے میںاٹھائے گئے اقدامات ویب سائٹ پرڈال دے تاکہ عوام از خود جانکاری حاصل کرے اور ان کے مسائل کتنی تیزی کے ساتھ حل ہورہے ہیں ان کے بارے میںبھی انہیں تفصیلات حاصل ہوسکے ۔وزارت داخلہ کے سینئرافسر نے کہاکہ جموں کشمیرکوترقی کی منزلوں پرلے جانے اور عام لوگوں کی حکومت تک رسائی کوآسان بنایاجائیگا تاکہ جن اغراض مقاصد کے لئے سرکار نے اسکیموں کوبروئے کارلایاہے ان سے لوگوں کومستفیدہونے کاموقع فراہم ہوسکے ۔










