کولگام میں حزب ملی ٹنٹوں کے3معاونین گرفتار

کلگام اور بڈ گام میں نشیلی مادہ برآمد، ایک منشیات فروش گرفتار

سری نگر// منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے کلگام اور بڈگام میں بھاری مقدار میں ممنوعہ مادہ برآمد کرکے ضبط کیا، ایک منشیات فروش گرفتار ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق کلگام پولیس کو علاقے بومراتھ میں منیشات کے بارے ایک مخصوص اطلاع موصول ہوئی جس پر ڈی وائی ایس پی ہیڈ کواٹر کولگام کی نگرانی میں پولیس اسٹیشن کولگام کی پولیس پارٹی نے اس مخصوص جگہ پر چھاپہ مارا کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ، ایگزیکٹو مجسٹریٹ کولگام کی موجودگی میں ایک منشیات فروش محمد یعقوب میر ولد خضر محمد میر ساکن بومراہ کے رہائشی مکان سے 300 کلوگرام خشخاش پوست کا بھوسہ برآمد کر لیا گیا ۔ اسے گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ تحویل میں ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کلگام میں ایف ائی نمبر 174/2021کو متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔اس طرح سے بڈگام میں پولیس اسٹیشن چرارشریف کو ایک مصدقہ اطلا ع ملی کہ منظور احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن چرارشریف کے مکان میں منشیات کا کاروبار چل رہا ہے جس پر پولیس پارٹی نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ چرارشریف کی موجودگی میں اس کے مکان پر چھاپہ مار کر تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی انہوں نے 25 کلوگرام خشخاش پوست بر آمد کئے ۔ تاہم مکان ملک گھر سے فرار تھا ۔ اسے گرفتار کرنیکے لئے کوشش جاری ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن چرارشریف میں ایف ائی آر زیر نمبر88/2021کو متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔منشیات کے خلاف لوگوں نے پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور معاشرے سے منشیات کے خاتمے کے لئے پولیس کی حمایت پر آمادگی ظاہر کی تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کے بھری عادت سے دوررکھا جائے ۔