کنزر میں تیندوے کے حملہ میں24بھیڑ ہلاک

سری نگر//کنزر میں تیندوے نے حملہ کرکے 24بھیڑوں کو ہلاک اور 4کو زخمی کردیا۔ کے این ایس کے مطابق رمبیال پورہ کنزر میں گزشتہ شب ایک تیندوا معراج الدین ریشی کے بھیڑ خانے میں گھس گیا اور وہاں موجود 28بھیڑوں پر مشتمل جھنڈ پر حملہ کیا۔ تیندوے کے حملہ میں 24بھیڑیں ہلاک ہوگئے جبکہ 4زخمی ہوگئے۔ منگل کی صبح جب معراج الدین ریشی بھیڑ گانے میں حسب معمول گھاس ڈالنے کیلئے گیا تو وہ دیکھ کر ششدر رہ گیا کہ وہاں مردہ بھیڑبکھرے پڑے ہیں جبکہ 4بھیڑ زخمی حالت میں زندہ تھے۔ تیندوے کے حملہ میں مذکورہ شہری کو ہزاروں روپے مالیت کے نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ معراج الدین ریشی کاکہنا ہے کہ یہ خونخوار تیندوا گزشتہ ایک برس سے علاقہ میں گھوم رہا ہے جس کے سبب مکینوں میں زبردست خوف وہراس پایاجاتا ہے اور لوگ اندھیرا ہوتے ہی گھروں میں بیٹھ جاتے ہیں۔ مذکورہ شہری نے کہاکہ تیندوے کے حملہ میں مرنے والے بھیڑوں کی قیمت ہزاروں روپے ہے اوراس کے سبب مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔ ایس ایچ او کنزر کاکہنا ہے کہ پولیس اور محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم نے علاقہ میں جاکر حالات کا جائزہ لیا ہے۔