حکومت نے جے اے کے ایف ای ڈی کو لیکویڈیشن کا وقت چھ ماہ تک بڑھا دیا ۔ یشا مدگل

جموں//حکومت جموں و کشمیر نے جموں و کشمیر کواپریٹو سپلائی اینڈ مارکیٹنگ فیڈریشن ( جے اے کے ایف ای ڈی ) کے ناقابلِ منتقلی اور غیر منقولہ اثاثوں کے خاتمے کیلئے 6 ماہ کی مدت میں توسیع کر دی ۔ اس بات کا اظہار سیکرٹری کواپریٹو یشا مدگل نے محکمہ کواپریٹو کے سینئر افسران کی منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا ۔ میٹنگ میں اس اکاؤنٹ کے بارے میں لیکویڈیٹر جے اے کے ایف ای ڈی کے ذریعہ پیش کردہ عبوری رپورٹ پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔ یشا مدگل نے لیکویڈیٹر سے اپنی تمام تکنیکی مہارت اور استعداد کے ساتھ اس پورے لیکویڈیشن عمل سے نمٹنے کیلئے کہا ۔ لیکیڈیٹر جے اے کے ایف ای ڈی مہیش داس نے پرسماپن کے عمل کے دوران درپیش مسائل کو اجاگر کیا اور قابلِ عمل حل کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ میں رجسٹرار کواپریٹو جے اینڈ کے شفقت اقبال ، خصوصی سیکرٹری کواپریٹو رچنا شرما کے علاوہ کواپریٹو اور اس سے وابستہ ونگ کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔