جموں وکشمیر میں موجودہ سیاسی عمل کے پس پردہ قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول کا رول اہم

سرینگر//جموںوکشمیر میں دفعہ370کی تنسیخ کے بعدسلامتی صورتحال سے نمٹنے کے بعد قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول یوٹی میں جاری سیاسی عمل کے پیچھے کام کررہے ہیں۔ کے این ایس کے مطابق مرکزی حکومت کی طرف سے وزارت داخلہ کے ذریعہ کل جماعتی میٹنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے 24جون کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں میٹنگ منعقد کی جائیگی۔ قومی سلامتی کے مشیر یونین ٹیریٹری میں موجودہ سیاسی عمل پر کام کررہے ہیںجو اگست 2019سے قبل ریاست تھی جب دفعہ370کو ہٹایاگیا تھا۔ زمینی صورتحال کو جاننے کیلئے اجیت دووال نچلی سطح کی لیڈرشپ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ دفعہ370کی منسوخی کے بعد اجیت دووال سابق ریاست میں کئی دنوں تک وہاں رہے اور لوگوں سے ملے جب یہ محسوس ہورہا تھا کہ مرکز کے اس فیصلے پر شدید ردعمل سامنے آئیگا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان حد متارکہ پر جنگ بندی کرنے کے معاہدوں میں بھی اجیت دووال کا رول رہا ہے ۔ سرحدوںکے دونوں اطراف 110دنوں تک بندوقوں کے دہانے خاموش ہیں۔ فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نروانے بھی وقتاً فوقتاً صورتحال کاجائزہ لیتے ہیں تاکہ حالات قابو میں رہیں۔