سال 2014 میں پانچ شہروں تک محدود میٹرو نیٹ ورک اب 26 شہروں تک پھیل گیا

سال 2014 میں پانچ شہروں تک محدود میٹرو نیٹ ورک اب 26 شہروں تک پھیل گیا

خاندانی زندگی کے لیے زیادہ وقت اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ممکن/ وزیر اعظم مودی

سرینگر / این این بی // ملک کے شہری علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور میٹرو ریل نیٹ ورک کی تیز رفتار توسیع کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے شہری نظام میں نمایاں تبدیلی رونما ہو رہی ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ اگر ملک میں میٹرو نیٹ ورک کی توسیع کی رفتار 2014 سے قبل کی طرح برقرار رہتی تو پونے جیسے شہروں کو میٹرو ریل سہولت حاصل کرنے کے لیے کئی دہائیوں تک انتظار کرنا پڑتا، جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں تھا۔نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے ملک میں میٹرو نیٹ ورک کی توسیع کا تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سال 2014 میں ہندوستان کے صرف پانچ شہروں میں مجموعی طور پر 248 کلومیٹر طویل میٹرو ریل نیٹ ورک موجود تھا، جبکہ اب یہ نیٹ ورک بڑھ کر 26 شہروں میں تقریباً 1200 کلومیٹر تک پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹرو ریل نظام کی توسیع نے شہری نقل و حمل کے شعبے میں ایک بڑی تبدیلی پیدا کی ہے۔ اگر میٹرو نیٹ ورک کی ترقی کی رفتار 2014 سے پہلے والی رفتار کے مطابق جاری رہتی تو پونے جیسے شہروں کو اس سہولت سے مستفید ہونے کے لیے برسوں نہیں بلکہ شاید کئی دہائیوں تک انتظار کرنا پڑتا۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے شہری علاقوں میں جدید اور مو ¿ثر ٹرانسپورٹ نظام کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کے مطابق میٹرو نیٹ ورک کی توسیع سے روزانہ ایک کروڑ سے زیادہ افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں، جس سے نہ صرف ان کے سفر کا وقت بچ رہا ہے بلکہ انہیں اپنے اہل خانہ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع بھی مل رہا ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میٹرو ریل کی بہتر سہولیات کے نتیجے میں سڑکوں پر ٹریفک کے دباو ¿ میں کمی، وقت کے مو ¿ثر استعمال، کام کرنے کی صلاحیت میں اضافے اور شہریوں کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے میں مدد مل رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری ہندوستان کے لیے حکومت اسی نوعیت کی تبدیلی لانے کی کوشش کر رہی ہے، جس کے تحت شہروں میں جدید بنیادی ڈھانچہ، بہتر رابطہ نظام اور عوام کے لیے آسان سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 3 نومبر کو پونے میں تقریباً 21 ہزار 800 کروڑ روپے مالیت کے میٹرو منصوبوں کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا تھا۔