سری نگر//بزرگ مین اسٹریم سیاست دان،ممبر پارلیمنٹ اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعہ کو نیشنل کانفرنس کے صدر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی صدارت کا عہدہ نئی نسل کو سونپنے کا وقت ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ان افواہوں اورقیاس آرائیوںکے بیچ کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نیشنل کانفرنس کے صدر کاعہدہ چھوڑ رہے ہیں ،موصوف نے جمعے کوواضح کیاکہ ’’میں اب پارٹی صدر کے عہدے کیلئے الیکشن نہیں لڑوں گا۔ اس عہدے کے لئے انتخابات5 دسمبر کو ہوں گے۔رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ نئی نسل ذمہ داریاںسنبھالے۔انہوںنے کہاکہ پارٹی سے کوئی بھی شخص اس عہدے کے لیے الیکشن لڑ سکتا ہے۔ یہ ایک جمہوری مشق ہے۔پارٹی ذرائع نے کہاکہ عمر عبداللہ کانیا پارٹی صدر بنناطے ہے ،کیونکہ شاید ہی کوئی لیڈر اُنکے مقابلے میں کھڑا ہو۔خیال رہے افواہوں اورقیاس آرائیوںکے بیچ نیشنل کانفرنس کے چیف ترجمان تنویر صادق نے جمعے کی صبح بتایا کہ ڈاکٹر فاروق بدستور پارٹی صدر ہیں۔انہوںنے کہاکہ کچھ لوگوں نے ان کے استعفے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی ہیں جو درست نہیں ہیں۔تنویر صادق نے کہاکہ پارٹی صدرکے عہدے کیلئے انتخابی نوٹیفکیشن جاری ہونے تک ڈاکٹر فاروق عبداللہپارٹی کے سربراہ رہیں گے۔










