6-7مارچ کو وزیر اعظم صوبہ کشمیر کا دورہ کرسکتے ہیں

اننت ناگ میں استقبال کے لئے عوامی اجتماع سے بھی خطاب کرینگے

سرینگر//ترقیاتی پروجیکٹو ںکا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ 2024کے پارلیمنٹ الیکشن کی مہم شروع کرنے کے لئے وزیراعظم رواں برس کے پہلے دو ماہ کے دوران دوسری بار جموںو کشمیرکے دوہ پر آ رہے ہیں ۔سات یاچھ مارچ کو وزیر اعظم کے دورہ کشمیر کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں او روزیراعظم جنوبی کشمیر اننت ناگ میں عوامی ریلی سے بھی خطاب کرینگے ۔مرکزی سرکار کی خصوصی ٹیم وزیراعظم کے دورہ کویقینی بنانے کے لئے 3-4مارچ کوکشمیر وارد ہونے جارہی ہے ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی ایک دفعہ پھر وارد کشمیر ہونے جارہے ہیں اور بتایاجارہاہے کہ چھ یاسات مارچ کو وزیراعظم جموںو کشمیر کے دورہ پرآ رہے ہیں ۔اننت ناگ میں ان کے استقبال کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے عوامی اجتماع کابھی انعقاد کیاجارہاہے ۔وزیراعظم آنے دورہ کے دوران کئی تعمیراتی پروجیکٹوں کی سنگ بنیاد او رافتتاح بھی کرینگے ۔باخبرزررائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ کومد نظررکھتے ہوئے مرکزی سرکار کی ایک خصوصی ٹیم تین اور چار مارچ کو وادی کادورہ کریگی ۔تاکہ وزیراعظم کے استقبال حفاظت اور ان کے پروگراموں کویقینی بنانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں جموں وکشمیر انتظامیہ کے ساتھ مزید تبادلہ خیال کیاجائے اور حفاظتی صورتحال کو بھی مزید مضبوط مستحکم بنایا جاسکے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے جنوبی کشمیر اننت نا گ میں وزیراعظم کے استقبال کے لئے ریلی کااہتمام کیاجائے او راس سلسلے میں سٹیٹ بی جے پی یونٹ متحرک ہوگیاہے اور پارٹی کے سینئرلیڈران کا رکنان اس جلسے کوکامیاب بنانے کیلئے لوگوں کے ساتھ جڑ رہے ہیں ۔وزیراعظم کی جانب سے 2024کے پارلیمنٹ الیکشن کی مہم جنوبی کشمیرکے اننت ناگ سے شروع کی جارہی ہے۔ سیاسی تجزیہ کار وزیراعظم کے دورہ کواہمیت کاحامل تصو رکررہے ہیں اور ان کامانناہے کہ وادی کشمیرکادورہ کرنے کے دوران وزیراعظم کئی اہم اعلانات بھی کرسکتے ہیں جن میں سٹیٹ ہڈ بحال کرنے جموںو کشمیرمیں اسمبلی الیکشن کرانے کی طرف بھی اشارہ کیاجاسکتاہے ، جبکہ بیروزگاری کے خاتمے کسانوں باغ مالکان کوراحت دلانے اور جموں وکشمیر میں بیروزگاری پرقا بو پانے کے لئے مزیدکئی اسکیموں یاسرکار ی اداروں میں بھرتی عمل کویقینی بنانے کابھی اعلان کیا جاسکتاہے ۔وزیراعظم 2024میں دوبار پارلیمنٹ کاالیکشن شروع ہونے سے پہلے جموںو کشمیرکادورہ کرینگے او رکئی بھی امکانا ت ہے جب ملک بھر میں الیکشن مہم عروج پرہوگی ا س وقت بھی وزیراعظم جموں کشمیرا و رلداخ میں کئی عوامی جلسوں سے خطاب کرسکتے ہیں ۔