پٹھان پینتھرز لولاب نے سوپور الیون کے خلاف چار رنز کے سنسنی خیز مقابلے میں

پٹھان پینتھرز لولاب نے سوپور الیون کے خلاف چار رنز کے سنسنی خیز مقابلے میں

کھیلو نارتھ کشمیر کرکٹ لیگ 2026 کا ٹائیٹل جیت لیا

لولاب//پٹھان پینتھرز لولاب نے کھیلو نارتھ کشمیر کرکٹ لیگ ( کے این کے پی ایل ) 2026 کے دوسرے ایڈیشن کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ انہوں نے سوموار کو لولاب کے چنڈیگام کرکٹ گراؤنڈ پر ہونے والے سنسنی خیز فائنل میں سوپور الیون کو صرف چار رنز کے فرق سے شکست دی ۔ یہ ٹورنامنٹ بھارتی فوج کے زیر اہتمام منعقد ہوا ، جس میں شمالی کشمیر بھر سے شوقین کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی ۔ اس نے ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو اپنے صلاحیت ، مقابلے کا جذبہ اور کھیلوں کی مہارت دکھانے کا ایک شاندار پلیٹ فارم فراہم کیا ۔ لیگ دو مراحل میں منعقد ہوئی ۔ پہلے مرحلے میں 101 ٹیموں نے شرکت کی جبکہ 12 ٹیمیں دوسرے مرحلے میں پہنچیں ۔ یہ کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور خطے میں کھیلوں کے نوجوان شائقین کے جوش و خروش کی عکاسی کرتا ہے ۔ ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں پٹھان پینتھرز لولاب کو 2 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا گیا جبکہ رنرز اپ سوپور الیون کو ایک لاکھ روپے ملے ۔ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کو ان کی غیر معمولی کارکردگی اور پورے مقابلے میں حصہ لینے پر ای ۔ اسکوٹر سے نوازا گیا ۔ سنسنی خیز فائنل نے ٹورنامنٹ کو یاد گار انداز میں اختتام بخشا جس میں نہ صرف پٹھان پینتھرز لولاب کی فتح کا جشن منایا گیا بلکہ شمالی کشمیر کی کرکٹ برادری کے جذبے ، ٹیلنٹ اور کھیل کے جذبے کو بھی سراہا گیا ۔