dooran

کشمیر یونیورسٹی نے CRC بمنہ کے طلبہ کے بی ایڈ امتحانات ملتوی کر دئے

سرینگر//یو این ایس / کشمیر یونیورسٹی نے کمپوزٹ ریجنل سینٹر (CRC) بمنہ، سری نگر کے تحت داخلہ لینے والے طلبہ کے بی ایڈ کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ یہ امتحانات 27 اکتوبر 2026 سے شروع ہونے والے تھے۔یونیورسٹی کی جانب سے 26 اکتوبر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، دونوں سمسٹروں کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان الگ الگ کیا جائے گا۔یہ نوٹیفکیشن دفترِ کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس پر اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات (کنڈکٹ) کے دستخط ہیں۔واضح رہے کہ امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ صرف CRC بمنہ کے تحت داخلہ لینے والے طلبہ کے بی ایڈ کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے امتحانات پر لاگو ہوگا۔ نئی تاریخوں سے متعلق طلبہ کو یونیورسٹی کے اگلے اعلان کا انتظار کرنا ہوگا۔