weather

شوپیان کشمیر کا سرد ترین علاقہ

محکمہ موسمیات کی اکتوبر کے آخر تک موسم زیادہ تر خشک رہنے کی پیش گوئی

سرینگر//یو این ایس / جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں وادی کشمیر کا سب سے کم درجہ حرارت منفی 0.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے بعض اضلاع میں ہلکی بارش کے مختصر وقفوں کے بعد اکتوبر کے آخر تک موسم زیادہ تر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔درجہ حرارت کے اعداد و شمار کے مطابق، لداخ کے لیہہ علاقے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔وادی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقامات میں پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سیلسیس، گلمرگ میں 0.6 ڈگری سیلسیس اور سونہ مرگ میں 0.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا، جبکہ قاضی گنڈ میں 2.6 ڈگری، کپواڑہ میں 2.8 ڈگری اور سرینگر ایئرپورٹ پر 1.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔اسی طرح اونتی پورہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری اور بڈگام میں 2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا۔ پلوامہ میں درجہ حرارت 0.6 ڈگری جبکہ پامپور کے کونِ بل علاقے میں 2.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری اور بانڈی پورہ میں 3.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 14.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جموں ایئرپورٹ پر 16.3 ڈگری اور کٹھوعہ میں 15.2 ڈگری سیلسیس درج ہوا۔بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری، بھدرواہ میں 4.2 ڈگری، راجوری میں 7.6 ڈگری اور کشتواڑ میں 7.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق، جموں و کشمیر کے چند علاقوں میں ہلکی بارش کے مختصر امکانات ہیں، تاہم اکتوبر کے اختتام تک مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔