نئے وزراءکے ناموں پر فیصلہ ہو چکا ہے اعلان جلد ہی ہوگا/ تنویر صادق

نئے وزراءکے ناموں پر فیصلہ ہو چکا ہے اعلان جلد ہی ہوگا/ تنویر صادق

سرینگر//یو این ایس / نیشنل کانفرنس کے ترجمان تنویر صادق نے پیر کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں وزراءکی کابینہ میں ردوبدل یا توسیع کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے مشاورت کے بعد لیں گے۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تنویر صادق نے کہا کہ نئے وزراءکے ناموں سے متعلق فیصلہ لیا جا چکا ہے اور امید ہے کہ ان کے ناموں کا اعلان پیر کی شام تک کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ نئے وزراءکی حلف برداری کی تقریب منگل کی صبح 10 بج کر 30 منٹ پر منعقد ہوگی۔قابلِ ذکر ہے کہ وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتے کے روز جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی تھی اور کابینہ میں نئے وزراء کی شمولیت کے لیے وقت مقرر کرنے کی درخواست کی تھی۔کابینہ میں توسیع کو جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔