وادی میں 4روز بعدکھلی دھوپ نکلی،سرینگر لہہ شاہراہ ٹریفک کے لئے بحال

3روزبعدسرینگر ،لیہہ شاہراہ پریک طرفہ ٹریفک بحال

سری نگر//حالیہ برف باری کے پیش نظر 3روزتک بندرہنے کے بعدسری نگر ،لیہہ شاہرا ہ کویک طرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا،تاہم خطہ پیرپنچال کوجنوبی ضلع شوپیان جوڑنے والا تاریخی مغل روڑ ابھی گاڑیوںکی آمدورفت کیلئے بند ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق ٹریفک پولیس نے منگل کی شام کو16نومبرکیلئے پلان جاری کیا،جس میں کہاگیاتھا کہ موسم بہتر رہنے کی صورت میں آج یعنی بدھ کے روز سری نگر لیہہ شاہراہ کویک طرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیاجائے گا،اورگاڑیوںکوکرگل سے سری نگر کی جانب آنے کی اجازت دی جائے گی ۔حکام نے مزیدکہاکہ چھوٹی گاڑیوں کو صبح 10بجے تک اوربڑی گاڑیوںکودوپہراڑھائی بجے تک مینا مرگ کراس کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ کسی بھی گاڑی کومقررہ وقت سے پہلے یابعدمیں یہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ٹریفک پولیس نے مزیدکہاہے کہ خطہ پیرپنچال کے راجوری وپونچھ اضلاع کوجنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان سے جوڑنے والے مغل روڑ آج یعنی 16نومبر کوبھی بند رہے گا،کیونکہ اس روڑ پر برف جمع ہے اور روڑسے برف ہٹانے کاکام ابھی جاری ہے ۔ساتھ ہی ٹریفک پولیس کے پلان میں کہاگیا ہے کہ سری نگرجموں شاہراہ پر گاڑیوںکی آمدورفت جاری رہے گی ،تاہم گاڑیوںکومقررہ وقت میں نگروٹہ ،اودھم پور اورقاضی گنڈ کراس کرنا ہوگا۔